علاقائی

Arvind Kejriwal meets Sitaram Yechury: اروند کیجریوال نے سیتارام یچوری سے کی ملاقات، یچوری نے مرکز کے آرڈیننس کے خلاف دہلی حکومت کو حمایت دینے کا کیا فیصلہ

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے منگل کو سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری سے ملاقات کی۔ سی پی آئی (ایم) نے مرکز کے آرڈینن کے خلاف دہلی حکومت کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیجریوال نے یچوری سے ملاقات کے دوران دہلی میں انتظامی خدمات(ایڈمنسٹریٹو سروسز) کو کنٹرول کرنے کے مرکز کے آرڈیننس کے خلاف ان کی حمایت مانگی۔ کجریوال فی الحال مرکز کے آرڈیننس کے خلاف حمایت حاصل کرنے کے لیے اپوزیشن لیڈروں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

 

بتا دیں کہ اس معاملے پر کیجریوال نے سبھی اپوزیشن لیڈروں پر زور دے کر کہا ہے کہ وہ آرڈیننس کے خلاف ان کی حمایت کریں۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے. چندر شیکھر راؤ، شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس معاملے پر عام آدمی پارٹی کی حمایت کی ہے۔ کیجریوال نے گزشتہ ہفتے ان سبھی لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب کیجریوال نے اسی معاملے پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔ تاہم اس معاملے پر کانگریس نے ابھی تک اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔

آرڈیننس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہلی ہندوستان کا دارالحکومت ہے جو براہ راست صدر کے ماتحت ہے۔ ایسی صورت حال میں افسران کے تبادلے کا حق صدر کے پاس ہوگا۔ اس آرڈیننس کے مطابق دارالحکومت میں افسران کے تبادلے اور تقرری اب نیشنل کیپیٹل سول سروسز اتھارٹی (این سی سی ایس اے) کے ذریعے کی جائیں گی۔

اس آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اس این سی سی ایس اے کے چیئرمین دہلی کے وزیر اعلیٰ ہوں گے، لیکن چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری اس کے رکن ہوں گے۔ چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کی تقرری مرکزی حکومت کرے گی۔ افسران کی تقرری کے سلسلے میں این سی سی ایس اے لیفٹیننٹ گورنر کو منظوری دے گا اور اگر افسران کے تبادلے اور تقرری میں کوئی تنازعہ ہے تو دہلی کے ایل جی کا حتمی فیصلہ درست ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

30 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

43 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

49 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

1 hour ago