First Tripura girl cracks railway exam: تریپورہ کے رام نگر کی رہنے والی دیبالینا رائے اب ٹرین چلانے کے لیے تیار ہے۔ وہ اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کا عہدہ حاصل کرتے ہوئے ہندوستانی ریلوے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والی ریاست کی پہلی خاتون بن گئی ہے۔ اس موقع سے رائے نے کہا کہ یہ ایک خواب تھا جو سچ ہوگیا ہے۔ بچپن سے میں ریلوے میں خدمات انجام دینا چاہتی تھی، یہ نقل و حمل کا ایک ذریعہ ہے جسے کروڑوں ہندوستانی روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ میڈیا اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران رائےنے بتایا کہ کس طرح وہ سول سروس کے امتحانات کی تیاری کے دوران ہندوستانی ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ایک اشتہارکو دیکھ کر پلان بدل دیا اورسول سرس کے بجائے ریلوے کی تیاری شروع کردی جس کا آج اس کا فائدہ ملتا نظرآرہا ہے ۔رائے کا کہنا ہے کہ 2018 میں میں نے ابتدائی امتحان پاس کیا تھا اور بعد میں مینز کی کوشش کی تھی۔ میں نے سوچا کہ تکنیکی پوسٹوں کے لیے امتحانات لکھنا شروع کرنا ایک اچھا تجربہ ہوگا، لیکن میں منتخب ہو گئی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رائے کے لیے مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے کیونکہ انہوں نے ریاست کے لیے تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے جو بہت سی خواہشات کو پورا کرتا ہے۔میں محسوس کرتی ہوں کہ کوئی بھی خاتون امیدوار جو اس کردار کے لیے اہل ہے، اپنی صنفی شناخت کی وجہ سے خود کو ملازمت سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید معاشرے میں یہ ضروری ہو گیا ہے کہ مرد اور عورت دونوں ایک مضبوط اور مالی طور پر خود مختار خاندان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل فطری ہے کہ لوگ کسی ایسے شخص کو اس کردار میں دیکھنا چاہیں جس کے لیے مجھے منتخب کیا گیا ہے لیکن وقت بدل گیا ہے۔
جب ان سے امتحان کی تیاری کے بارے میں پوچھا گیا تو رائے نے کہا کہ انہیں خود کو تیار کرنے میں تقریباً چار مہینے لگے۔جیسے ہی میں نے اشتہار دیکھا، میں نے اپنے کچھ سینئرز سے رابطہ کیا جو نوکری کے بارے میں سمجھنے کے لیے پہلے ہی ریلوے کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ اگرچہ مسافروں کو ملک کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک لے جانا ایک چیلنج ہو سکتا ہے، رائے نے اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کے طور پر کام شروع کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ رائے نے اپنی اسکولنگ ایک پرائیویٹ اسکول میں کی اور تریپورہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا ، جس کے بعد اس نے جی ایم آئی ٹی کولکتہ سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کے ساتھ گریجویشن کیا اور اب وہ ریلوے میں لوکوپائلٹ کی ذمہ داری نبھانے جارہی ہے۔
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…