علاقائی

WFI Chief Sanjay Singh: سنجے سنگھ کے ڈبلیو ایف آئی کے صدر منتخب ہونے پر تنازع، ساکشی ملک نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ  برج بھوشن سنگھ کے قریبی سنجے سنگھ کو ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) کا صدر منتخب کرنے پر ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ساکشی ملک نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں جذباتی نظر آنے والے تجربہ کار پہلوان ساکشی نے کہا کہ فیڈریشن کے خلاف لڑائی میں کئی سال لگے۔ جو آج صدر بنے ہیں وہ اپنے بیٹے سے بھی زیادہ عزیز ہیں یا کہہ سکتے ہیں کہ ان کا دایاں ہاتھ ہے۔ میں  کشتی چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں ۔

وہیں ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ہم نے ہر طرح سے کوشش کی اور پھر دہلی کی سڑکوں پر بیٹھ گئے۔ ہم نے نام لے کر صاف صاف کہہ دیا تھا کہ لڑکیوں کو بچاؤ۔ ہمیں تین چار ماہ انتظار کرنے کو کہا گیا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ سنجے سنگھ کو آج صدر بنایا گیا۔ انہیں صدر بنانے کا مطلب یہ ہوگا کہ کھلاڑی  لڑکیوں کو دوبارہ شکار بننا پڑے گا۔ وہ اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکے جو ہم لڑ رہے تھے۔ پتہ نہیں ملک میں انصاف کیسے ملے گا۔

پھوگاٹ نے کہا، ’’یہ بہت افسوسناک ہے کہ آج کشتی کا مستقبل تاریکی میں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ اپنا دکھ کس سے بیان کریں۔ ہم ٹریننگ کر رہے ہیں پھر بھی آپ کو بتانے آئے ہیں۔

بجرنگ پونیا نے کیا کہا؟

بجرنگ پونیا نے کہا کہ ہماری لڑائی نہ پہلے حکومت سے تھی اور نہ آج ہے۔ پورے ملک نے اس کی طاقت اور اس کے پیچھے کام کرنے والے میکانزم کو دیکھا۔ 20 لڑکیاں آئی تھیں اور اس نے انہیں منتخب کیا۔ یہ جنگ سب کو لڑنی ہوگی۔ ہمیں نہیں لگتا کہ ہم کبھی کشتی لڑ سکیں گے۔ ہمارے لیے ذات پرستی نہیں ہے بلکہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ذات پرستی پر عمل کرتے ہیں۔ ہم سیاست کرنے نہیں بلکہ اپنی بہن بیٹیوں کے لیے لڑنے آئے ہیں۔

Amir Equbal

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

36 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago