علاقائی

Sanjay Nirupam: شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم  نے سیف  علی خان  کی جلد صحت یابی پر اٹھائے سوالات

سیف علی خان پر حملے کا معاملہ مسلسل سرخیوں میں ہے۔ اس معاملے میں آئے روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ جس کے بعد یہ معاملہ حل ہونے کی بجائے مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے کو لے کر سیاسی بیان بازی بھی تیز ہوگئی ہے۔ شیو سینا لیڈر سنجے نروپم نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور مہاراشٹر کانگریس کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کانگریس پر بنگلہ دیشیوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے ،ساتھ ہی یہ  بھی کہا کہ   کانگریس  کی پولیسی کا خمیازہ عام لوگ بھگت رہے ہیں ۔سنجے نروپم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘مہاراشٹر کانگریس سیف علی خان پر حملہ کرنے والے بنگلہ دیشی کی حمایت میں کھڑی ہے۔ پارٹی صدر نے پریس کانفرنس بلا کر اس معاملے کی جاری تحقیقات پر سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ طور پر بنگلہ دیشی دراندازوں کوممبئی پولیس بلا وجہ پھنسا  رہی ہے۔

’کانگریس دراندازوں کی حمایت میں‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’یہ پہلا موقع نہیں ہے ،جب کانگریس بنگلہ دیشی دراندازوں کی حمایت میں سامنے آئی ہو۔ یہ ان کی اعلان کردہ پالیسی ہے۔ درحقیقت یہ پالیسی ہندوستان میں بنگلہ دیشی دراندازی کے مسئلے کی جڑ ہے۔ ترنمول کانگریس سے لے کر بائیں بازو اور کانگریس تک، ان سب نے سیکولرازم کے نام پر کبھی بھی بنگلہ دیشی دراندازوں کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی۔

سنجے نروپم کا ٹی ایم سی پر حملہ

ٹی ایم سی پر حملہ کرتے ہوئے نروپم نے مزید کہا، ‘ترنمول کانگریس کے لوگ اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے مغربی بنگال میں دراندازی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس کا خمیازہ دہلی اور ممبئی کے لوگ بھگت رہے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ بغیر کسی رعایت کے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں اور انہیں بنگلہ دیش بھگا دیں۔ کیونکہ یہ بنگلہ دیشی مزدوری کے لیے آتے ہیں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔

سیف  علی  خان کی جلد صحت یابی پر اٹھائے تھے سوالات

اس سے قبل شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے اداکار سیف علی خان کی ‘جلد’ صحت یابی پر سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ 16 جنوری کو سیف علی  کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انتہائی تشویشناک تھا۔ ہم  ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ سیف علی  کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ باہر سے ایسے دیکھ رہے تھے جیسے وہ شوٹنگ کے لیے فٹ  ہوں۔ یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ چاقو سیف کی کمر میں 2.5 انچ تک گھس گیا ہے ،جس کے لیے 6 گھنٹے کا آپریشن کرنا پڑا۔ طبی لحاظ سے اتنی جلدی صحت یاب کیسے ممکن ہے؟

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

10 minutes ago

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

48 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago