قومی

Mahatma Gandhi’s 77th Death Anniversary: مہاتما گاندھی کی 77 ویں برسی، پی ایم مودی، امت شاہ اور کھڑگے نے پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 77 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ باپو کے نظریات ہمیں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے تحریک دیتے ہیں۔ پی ایم مودی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، ’’پوجی باپو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ ان کے نظریات ہمیں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے تحریک دیتے ہیں۔ میں ہمارے ملک کے لیے شہید ہوئے سبھی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کی خدمت اور قربانی کو بھی یاد کرتا ہوں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بابائے قوم کو یاد کرتے ہوئے X پر لکھا، ’’سچائی، عدم تشدد اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہندوستانی اقدار کو پوری دنیا میں مقبول کرنے والے، ہندوستانی تحریک آزادی کی سرکردہ شخصیت مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر شکر گزار ملک  کی طرف سے کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔ مہاتما گاندھی نے ملک کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ کر آزادی کی تحریک کو مضبوطی بخشی۔ صفائی، خود انحصاری اور دیہی ہندوستان کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے خیالات ہم وطنوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔‘‘

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر یاد کیا۔ انہوں نے لکھا گاندھی جی کے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، ’’سب سے بڑی مدد جو آپ مجھے دے سکتے ہیں وہ ہے اپنے دلوں سے خوف کو دور کرنا۔ یومِ شہادت پر، ہم باپو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو ہمارے ملک کے لیے رہنمائی کی روشنی ہیں۔ سچائی، عدم تشدد، سروودیا اور سرو دھرم سمبھاو کے ان کے خیالات  ہمارے راستے کو روشن کرتے ہیں۔ ہمیں ان لوگوں کے خلاف لڑنے کے لئے پرعزم ہونا چاہئے جو سبھی کے لئے مساوات اور ترقی کے ان کے نظریات کو ختم کرنا چاہتے ہیں، آئیے تنوع میں ہندوستان کے اتحاد کی حفاظت کریں اور سب کے لیے انصاف اور مساوات کو یقینی بنائیں۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ ناتھورام گوڈسے نے 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کا قتل کر دیا تھا۔ گوڈسے نے مہاتما گاندھی پر اس وقت گولی چلائی تھی  جب وہ ایک ’پرارتھنا سبھا‘ میں تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

14 minutes ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

46 minutes ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

1 hour ago