Rajasthan Rains: راجستھان میں بارش کی وجہ سے حالات خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ریاست میں بارش کی وجہ سے مختلف واقعات میں تقریباً 15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثناء چیف منسٹر بھجن لال شرما نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد فراہم کریں۔ اس کے علاوہ دارالحکومت جے پور سمیت آج (پیر) کو اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
سی ایم بھجن لال شرما نے بارش کے سلسلے میں چیف منسٹر آفس میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے حکام سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن اور فوری راحت فراہم کریں اور بچاؤ اور راحت کے کاموں کو اولین ترجیح دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ الرٹ موڈ پر رہے اور پانی بھرے علاقوں کا دورہ کرے اور پانی کی نکاسی کے انتظامات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں پانی اور بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی جلد بحالی کی ہدایات دیں۔
ان اضلاع میں اسکولوں کی چھٹیاں
راجستھان کے دارالحکومت جے پور سمیت راجستھان کے کچھ اضلاع میں موسلادھار بارش کی محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر، سوائی مادھو پور، کرولی، بھرت پور اور دوسہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس نے پیر کو سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ اتوار کو جے پور، الور، کرولی، سوائی مادھوپور، دوسہ سمیت پانچ اضلاع میں زبردست بارش ریکارڈ کی گئی۔ کرولی اور ہنڈؤن میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ دارالحکومت جے پور میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ دیر رات تک جاری رہا۔ اس کے علاوہ آج بھی جے پور میں صبح سے ہی لگاتار بارش ہو رہی ہے، کبھی تیز تو کبھی ہلکی۔
یہ بھی پڑھیں- Hindenburg Research Report: ہنڈنبرگ کی رپورٹ کے بعد، ابتدائی دن 17 فیصد تک گر گئے اڈانی گروپ کے حصص
کانوتہ میں پانچ نوجوان ڈوب کر ہلاک
دوسری جانب اتوار کو جے پور میں پکنک منانے آئے پانچ نوجوان کانوتہ ڈیم میں بہہ گئے۔ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر آف پولیس مکیش چودھری نے بتایا کہ چھ نوجوان کانوتہ ڈیم کے قریب پکنک منانے آئے تھے۔ ہر کوئی نہانے کے لیے پانی میں داخل ہوا اور ان میں سے پانچ بہہ گئے جبکہ ایک نوجوان بچ گیا۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…