Etawah: اتر پردیش کے اٹاوہ شہر میں ایک الیکشن کے دوران سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیو پال یادو اور بی جے پی ایم ایل اے کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ یہاں اٹاوہ شہر میں کوآپریٹیو کے خرید و فروخت کے انتخاب میں دھاندلی کو لے کر بی جے پی اور ایس پی آمنے سامنے آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں لیڈروں کے درمیان کافی شور شرابہ ہوا۔ ایس پی کے جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو اور ان کے بیٹے آدتیہ یادو نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے، جب کہ بی جے پی کارکن زبردستی اندر بیٹھے ہوئےہیں۔
اٹاوہ میں کوآپریٹیو کی خرید و فروخت کے لیے نامزدگیاں کی جارہی تھیں۔ اس دوران شیو پال یادو اور بی جے پی ایم ایل اے سریتا بھدوریا آمنے سامنے آگئے اور دونوں کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہوگئی۔ جس کے بعد اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے۔
دونوں نے لگایا ایک دوسرے پر الزام
دونوں پارٹیوں نے کوآپریٹو کی خرید و فروخت کے لیے الیکشن سے قبل نامزدگی کے دوران جھگڑے کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگائے ہیں۔ شیو پال یادو نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ ایس پی کے لوگوں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ جبکہ بی جے پی ایم ایل اے سریتا بھدوریا نے ایس پی کے حصے میں نامزدگی کے دوران غنڈہ گردی کا الزام لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- UP Nikay Chunav: یوپی میں دو مرحلوں میں ہوں گے بلدیاتی انتخابات ، 4 اور 11 مئی کو ووٹنگ،13 مئی کو آئیں گے نتائج
دلچسپ موڑ پر پہنچا الیکشن
شہر میں کوآپریٹو سوسائٹیوں کے الیکشن کے بعد اب اٹاوہ کوآپریٹو الیکشن اپنے دلچسپ موڑ پر آگیا ہے۔ الیکشن کے لیے صبح نمائندے کو خرید و فروخت کے چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنا تھا۔ اس وقت صدر کی ایم ایل اے سریتا بھدوریا وہاں پہنچ گئی تھیں۔ اس دوران شیو پال یادو بھی وہاں پہنچ گئے۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ ایس پی لوگوں پر نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے شیو پال پولنگ بوتھ پر گئے اور بی جے پی کارکنوں کو باہر نکال دیا۔ اس معاملے میں سریت بھدوریا نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر زبردستی آکر فرضی کاغذات نامزدگی کروائے اور ہمارے لوگوں کو باہر پھینک دیا۔
-بھارت ایکسپریس
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…