علاقائی

Chhattisgarh: چھتیس گڑھ میں ہجوم نے کیا چرچ پر حملہ، ایس پی زخمی

Chhattisgarh: چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں مذہبی تبدیلی کو لے کر قبائلیوں کے دو گروپوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے کشیدگی چل رہی تھی، آج یہاں ایک ہجوم نے چرچ پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ سیکورٹی کے لیے آئے پولیس سپرٹنڈنٹ پر بھی ہجوم نے حملہ کیا، جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نارائن پور ضلع کے کچھ علاقوں میں سرو آدیواسی سماج اور مذہب تبدیل کرنے والے گاؤں والوں کے درمیان تنازعہ کی صورتحال ہے۔ ایک طرف، تبدیل شدہ لوگ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب تبدیلی مذہب کی مخالفت کرنے والوں نے پیر کو ریلی نکالی۔ ان کا الزام ہے کہ تبدیلی زبردستی اور رغبت سے کی جا رہی ہے۔

ریلی میں شامل بھیڑ بے قابو ہو گئی اور بنگل پاڑہ کے چرچ میں توڑ پھوڑ کی۔ یہاں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی اور سپرٹنڈنٹ آف پولیس سدانند کمار پر بھی حملہ کیا ۔ اس حملے میں سپرٹنڈنٹ آف پولیس زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Muzaffarnagar: اسلام چھوڑ کر 80 لوگ ہوئے ہندو مذہب میں شامل، خاتون کا اعظم خان پر الزام، 12 سال قبل زبردستی مذہب تبدیل کرکے زمین ہتھیائی

پولیس سپرٹنڈنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ریلی کرنے والوں کو کہا گیا تھاکہ وہ پرامن احتجاج کریں، لیکن اسی وقت ان میں سے کچھ بغیر لیڈر کے چرچ پہنچ گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ میں بھی پولیس فورس کے ساتھ وہاں پہنچا اور ان لوگوں کو سمجھایا جس پر وہ راضی ہو گئے، اسی دوران پیچھے سے کسی نے مجھ پر حملہ کر دیا۔

پولیس سپرٹنڈنٹ کے سر پر چوٹ لگی ہے، فی الحال صورتحال قابو میں ہے اور دونوں فریقین کو الگ کر دیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago