علاقائی

Hemant Soren on Deoghar bus accident: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے دیوگھر بس حادثہ پر دکھ کا کیا اظہار، زخمیوں کے علاج کا دلایا یقین

رانچی: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع کے موہن پور بلاک میں منگل کی صبح پیش آنے والے خوفناک سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ حادثہ جمونیا چوک کے قریب اس وقت پیش آیا جب کانوڑیوں سے بھری بس گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ چیف منسٹر ہیمنت سورین نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور ایکس پوسٹ کے ذریعہ حادثے میں جان گنوانے والے عقیدت مندوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا، ’’آج صبح دیوگھر کے موہن پور بلاک میں جمونیا چوک کے قریب بس حادثے میں سفر کرنے والے عقیدت مندوں کی موت کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ضلع انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کام کے ساتھ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ بابا بیدیا ناتھ حادثے میں مرنے والے عقیدت مندوں کی روح کو سکون دے اور سوگوار خاندان کو دکھ کی اس گھڑی کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔‘‘

دیوگھر: جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع کے موہن پور بلاک کے تحت جمونیا جنگل کے نزدیک منگل کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں کانوڑیوں سے بھری بس اور گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا۔ اس حادثے میں نو مسافروں کی موت ہو گئی، جبکہ 21 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بڑھ سکتی مرنے والوں کی تعداد

ٹریفک ڈی ایس پی لکشمن پرساد نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ضلع انتظامیہ کو چوکنا کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو دیوگھر صدر اسپتال کے علاوہ قریبی پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصادم کے بعد موقع پر مچا کہرام

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ تصادم کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ کئی عقیدت مند بس کے اندر پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو کافی محنت کرنی پڑی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، این ڈی آر ایف اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔

بس میں 35 عقیدت مند تھے سوار

بس میں تقریباً 35 عقیدت مند سوار تھے، جو شروانی میلے کے دوران بابا بیدیا ناتھ دھام کو پانی چڑھانے کے مقصد سے دیوگھر آ رہے تھے۔ اسی دوران جمونیا کے قریب ان کی بس سامنے سے آنے والے گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کئی عقیدت مندوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں جبکہ کچھ لوگ مکمل طور پر محفوظ بھی بتائے جاتے ہیں۔ مہلوک افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے سے پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی اسپتال پہنچ گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Bhajan Sandhya at World Peace Centre: گروگرام کے ورلڈ پیس سینٹر میں 21 نومبر کو ’بھجن کلبنگ‘ کا انعقاد، گورنر سدھا یادو کریں گی افتتاح

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور آچاریہ لوکیش جی نے برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز…

2 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy: ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دے کر کیا فاتحانہ آغاز، ڈیبیو میچ میں پوجا ساہو نے داغا گول

موجودہ چیمپئن بھارت نے ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا…

3 hours ago