قومی

Rajya Sabha adjourned till 2 pm: راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی، پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا احتجاج

نئی دہلی: آج (منگل 29 جولائی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا ساتواں دن ہے۔ آپریشن سندور پر ایک بار پھر پارلیمنٹ میں بحث شروع ہوئی، لیکن جیسے ہی راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی اپوزیشن نے زوردار ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اب تک ہنگامہ خیز رہا ہے۔ اپوزیشن نے آپریشن سندور اور ایس آئی آر پر حکومت کو گھیرا ہے۔

وہیں، انڈیا اتحاد نے آج پھر پارلیمنٹ کے باہر SIR کے خلاف احتجاج کیا۔ کانگریس نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’SIR کے خلاف یہ جدوجہد نہیں رکے گی، ہم بی جے پی کو جمہوریت کا قتل نہیں کرنے دیں گے۔‘‘

’’آپریشن سندور پر بات نہیں کرنا چاہتی کانگریس‘‘

اس سے پہلے بی جے پی ایم پی جگدمبیکا پال نے ایوان میں ہنگامے کو لے کر کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’اگر کانگریس کو لگتا ہے کہ آپریشن سندور پر بحث سنجیدہ ہے تو راہل گاندھی کو موجود رہنا چاہئے تھا، وہ بحث شروع ہونے پر ہی وہاں تھے، جب راجناتھ سنگھ، گورو گوگوئی بولے، اس کے بعد وہ ایوان میں آئے ہی نہیں، رات ایک بجے تک بحث چلتی رہی۔ اس سے صاف ہے کہ راہل گاندھی اور ان کی پارٹی صرف بحث میں خلل ڈالنا چاہتی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

10 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

10 hours ago