علاقائی

Centre to bring law for drugs and cosmetics: نقلی اور ناقص ادویات بنانے والوں کے خلاف مرکز براہِ راست کارروائی کر سکے گا؟نیا قانون کیا ہے — جانیں کیسے کسا جائے گا شکنجہ

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں کف سیرپ سے 23 بچوں کی موت کے بعد اب مرکزی حکومت بڑے ایکشن کی تیاری میں ہے۔ پورے ملک میں دواؤں کی نگرانی کے نظام کو مزید سخت بنانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مرکز جلد ہی ایک نیا قانون لانے جا رہا ہے، جس سے دواؤں کے معیار کی جانچ اور مارکیٹ کی نگرانی کو قانونی طاقت حاصل ہوگی۔ جعلی اور ناقص دواؤں کے خلاف مرکزی ایجنسی کو پہلی بار قانونی اختیار دیا جائے گا۔

ڈرگ کنٹرولر نے قانون کا مسودہ پیش کیا

منگل کو وزارت صحت میں اس معاملے پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے کی۔ اس دوران بھارت کے ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر راجیو سنگھ رگھوونشی نے ‘دوائیں، طبی آلات اور کاسمیٹکس ایکٹ 2025’ کا مسودہ پیش کیا۔ اس کے ذریعے پرانے 1940 کے قانون کو منسوخ کرکے نیا ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔ اس نئے قانون کے تحت دوا کی تیاری سے لے کر مارکیٹ میں فروخت ہونے  تک ہر سطح پر جوابدہی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ قانون نافذ ہونے کے بعد ملک میں دواؤں کی نگرانی کا نظام زیادہ جدید، سخت اور ذمہ دار بن جائے گا۔

کف سیرپ اسکینڈل کے بعد فیصلہ

وزارت صحت کی یہ اہم میٹنگ مدھیہ پردیش میں ناقص کف سیرپ کے سبب کئی بچوں کی موت کے چند دن بعد بلائی گئی۔ مدھیہ پردیش سے پہلے ہریانہ، جموں و کشمیر اور تمل ناڈومیں بھی ناقص کف سیرپ سے بچوں کی اموات کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ جانچ میں انکشاف ہو کہ ان سیرپوں میں  ڈائی تھیلین گلائکول (Diethylene Glycol) جیسے زہریلے کیمیکل کی ملاوٹ کی گئی تھی، جو بچوں کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

3 minutes ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

57 minutes ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

2 hours ago