علاقائی

CBSE Results 2025 Out: سی بی ایس ای بورڈ 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 93.66 فیصد طلباء  ہوئےپاس

سی بی ایس ای بورڈ کے 10ویں کے امتحان میں شامل طلباء کا انتظار آج ختم ہو گیا ہے۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے آج یعنی 13 مئی کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان کے نتائج میں کل 93.66 فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔ سال 2025 میں بورڈ کے امتحان میں طلبہ کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی۔  لڑکیوں نے ہر دفعہ کی طرح اس بار بھی بازی ماری ہے  ، غیر ملکی اسکولوں اور خصوصی ضروریات کے حامل طلباء نے خاص طور پر شاندار نتائج دکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ جواہر نوودیا اور کیندریہ ودیالیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ طلباء سرکاری ویب سائٹ www.cbse.gov.in پر جا کر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

 نتائج اس طرح چیک  کریں  

سب سے پہلے طلباء کو سرکاری ویب سائٹ www.cbse.gov.in پر جانا چاہیے۔

اس کے بعد طلباء کو ہوم پیج پر متعلقہ لنک پر کلک کرنا چاہیے۔

اس کے بعد طلباء کو مطلوبہ تفصیلات درج کرنی چاہئیں۔

اب طلباء اپنے نتائج چیک اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

، طلباء کو ایک پرنٹ آؤٹ لینا چاہیے۔

براہ راست لنک

لڑکیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا

اس امتحان میں لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے 2.37 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب 95.00فیصد رہا جب کہ لڑکوں کا پاس فیصد 92.63فیصد رہا۔

دہلی ریجن کی کارکردگی

دہلی مشرقی زون

رجسٹرڈ طلباء: 2,00,129

امتحان میں موجود کل طلباء : 1,99,180

پاس ہونے والے طلباء: 1,83,362

پاس فیصد: 95.07

دہلی ویسٹ زون

رجسٹرڈ طلباء: 1,28,572

امتحان میں شامل ہوئے: 1,27,861

پاس ہونے والے طلباء: 1,21,776

پاس فیصد: 95.24

دہلی کے پورے خطے کی مجموعی کارکردگی

رجسٹرڈ طلباء: 3,28,701

امتحان میں شامل ہوئے: 3,27,041

پاس ہونے والے طلباء: 3,11,138

پاس فیصد: 95.14

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے فلائی دبئی کے زخمی کیپٹن اسمت مچھارسے کی بات، بہادری کو سراہا

تبوک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیپٹن اسمت  مچھار کو فوری طبی امداد…

2 minutes ago

Yuzvendra Chahal Announcement: یوزویندر چہل کے اچانک ریٹائرمنٹ سے کرکٹ کی دنیا حیران، جانیے کیوں لیا ریڈ بال چھوڑنے کا فیصلہ؟

نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ…

49 minutes ago

Nushrratt Bharuccha Health Update: نُسرت بھروچا کے بالی حادثے پر باضابطہ بیان جاری، ٹیم نے بتایا- ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر

نُسرت بھروچا کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ’پیار کا پنچ نامہ‘…

50 minutes ago