علاقائی

2026 Tamil Nadu Assembly elections: بی جے پی اور اے آئی ڈی ایم کے ساتھ لڑیں گے 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات، امت شاہ نے کیا اعلان

جمعہ کو بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے انتخابی اتحاد پر مہر لگاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا کہ 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات اے آئی اے ڈی ایم کے کے سربراہ ایڈاپڈی کے پلانی سوامی کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ان دونوں پارٹیوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی، تاہم اب دوبارہ اتحاد کر لیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی سطح پر پلانی سوامی کی قیادت ہوگی۔

ایک پریس کانفرنس میں امت شاہ نے کہا ’’اے آئی اے ڈی ایم کے اور بی جے پی نے اگلے انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے… 1998 سے اے آئی اے ڈی ایم کے، بی جے پی اتحاد کا حصہ رہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی اور آنجہانی وزیر اعلی جے جے للتا نے مرکز اور ریاستی تعلقات کی بہتری کے لیے کام کیا تھا۔ ہم ایڈاپڈی پلانی سوامی کی قیادت میں ایک ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔‘‘

اس دوران امت شاہ نے اس یقین کا بھی اظہار کہا کہ این ڈی اے کو ٹھوس مینڈیٹ ملے گا اور وہ حکومت بنائے گی۔ کچھ مسائل پر اے آئی اے ڈی ایم کے ساتھ اختلافی موقف سے متعلق سوال پر امت شاہ نے کہا وہ ایسے مسائل پر ایک ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔ دریں اثنا انھوں نے ریاست میں برسراقتدار ڈی ایم کے پر بھی تنقید کی اور الزام لگایا کہ وہ سناتن دھرم، تین زبانوں کی پالیسی اور حد بندی جیسے مسائل کو اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اٹھا رہی ہے، لیکن لوگ حقیقی مسائل پر ووٹ دیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

PM Modi Highlights India’s Growing Self-Reliance: جوہری توانائی سے سیمی کنڈکٹر تک جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سائنسی ورثے کو آگے بڑھا رہا ہے ہندوستان: وزیر اعظم مودی

ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی…

39 minutes ago

Jamia Students Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر احتجاج سے قبل سیکورٹی فورسیز کا مجمع، دفعہ 163 نافذ، کیمپس میں طلبا کے داخلے پر پابندی عائد

یونیورسٹی کے مطابق، طلبا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے مبینہ ہتک آمیزبیانات پرعوامی طورپرمعافی مانگنے…

1 hour ago

PM Narendra Modi: ای ایس ٹی آئی سی 2026 میں وزیر اعظم مودی نے عام لوگوں کے فائدے کے لیے تحقیق کے استعمال پر زور دیا: سائنسداں

سائنس دانوں کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجیز کو…

2 hours ago