-بھارت ایکسپریس
BJD will fight 2024 Lok Sabha elections alone: بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے آج کہا کہ ان کی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کی اتحاد مہم میں شامل نہیں ہے۔ بی جے ڈی بغیر کسی اتحاد کے تنہا لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔ نوین پٹنائک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی
نوین پٹنائک کے اکیلے الیکشن لڑنے کے اعلان کو نتیش کمار کی ملک بھر میں اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششوں کے لیے ایک دھچکا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ قابل ذکر با ت یہ کہ یہ اہم ہے کہ پی ایم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے نوین پٹنائک نے کہا کہ پی ایم نے ہمارے مسائل پر ہر ممکن مدد کی بات کی ہے۔
اڈیشہ کے 76 سالہ وزیر اعلی نوین پٹنائک دہلی کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اب بھی اکیلے الیکشن لڑیں گے تو انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے یہی منصوبہ رہا ہے۔ میں نے پوری میں ہوائی اڈے کے حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر ممکن مدد کریں گے۔
پٹنائک نے جگناتھ پوری میں نئے ہوائی اڈے کے سلسلے میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس سیاسی سفر میں ان کا کسی اور سیاسی جماعت سے ملنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
نوین پٹنائک چار روزہ دورے پر بدھ کی شام قومی راجدھانی پہنچے۔ پٹنائک نے اس سے قبل صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل 30 مئی 2022 کو پی ایم مودی سے ملاقات کی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…