علاقائی

Delhi Crime News: دہلی کے ویلکم میں بائک سوار بدمعاشوں کی فائرنگ، ندیم نامی شخص کی موقع پر ہی موت

دہلی میں جرائم کے واقعات میں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ویلکم علاقےسے ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں مجرموں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقعہ کے بعد سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

شمال مشرقی دہلی کے ویلکم پولیس اسٹیشن کے تحت کبیر نگر علاقے میں تین موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے اسکوٹر پر گھر جا رہے تین دوستوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد بدمعاش اپنی بائک چھوڑ کر نوجوان کی اسکوٹی لے کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو زیڈ ٹی بی اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ایک نوجوان کو ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ندیم کا جینز کا کاروبار ہے۔ جمعہ کی رات دیر گئے ایک بجے وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ فیکٹری سے  گھر کھانا  لینے جا رہا تھا۔ اس کے بعد اس کے گھر کے قریب کبیر نگر کی گلی نمبر 7 میں بائک پر سوار تین بدمعاشوں نے یکے بعد دیگرے اس پر کئی راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ اس فائرنگ میں ندیم اور اس کا ایک ساتھی گولی لگی۔ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

ملزمان مقتول کا موبائل فون اور اسکوٹی لے کر فرار ہوگئے

واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ڈی سی پی دہلی نارتھ ایسٹ راکیش پواریا نے کہا، ‘رات کے وقت ویلکم ایریا میں ایک واقعہ پیش آیا ،جس میں ندیم نامی شخص کے ماتھے اور جسم کے نچلے حصے پر گولی لگی اور اس کی موت ہوگئی۔ ان کے ساتھ موجود ایک اور شخص شاہنواز کو بھی پیرمیں گولی لگی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ویلکم فائرنگ میں فوت ہونے والا  ندیم جینز کی فیکٹری کا مالک ہے۔ ندیم کو قتل کرنے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر مقتول کی اسکوٹی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

2 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

2 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

3 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

3 hours ago