علاقائی

Bhojpur Road Accident: بہارکے بھوجپور میں خوفناک سڑک حادثہ، 6 لوگوں کی موت

بھوجپور: بہار کے بھوجپور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہ حادثہ ضلع کے جگدیش پور تھانہ علاقے کے تحت آرا-موہنیا ہائی وے پر دولہنگنج مارکیٹ میں واقع ایک پٹرول پمپ کے قریب جمعہ کے روز ہوا۔ اس سڑک حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔

مہا کمبھ سے لوٹ رہے تھے مہلوکین

تمام مرنے والے پریاگراج مہا کمبھ میں اسنان کے بعد کار سے پٹنہ واپس آ رہے تھے۔ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جے سی بی کی مدد سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو کار سے باہر نکالا۔ جس کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے آرا صدر اسپتال بھیج دیا۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں ایک جوڑے اور ان کی دو بیٹیوں سمیت چھ افراد شامل ہیں۔

ڈرائیور کو آ گئی تھی نیند

بتایا جا رہا ہے کہ کار تیز رفتاری سے جا رہی تھی اور ڈرائیور کو نیند آ گئی تھی جس کی وجہ سے گاڑی پیچھے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ فی الحال پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تصادم اتنا زوردار تھا کہ اس کی گونج کئی سو میٹر تک سنی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سورو گنگولی کی کار حادثے کاشکار، درگا پور ایکسپریس وے پر پیش آیا حادثہ، جانیں کیسی ہے ‘دادا’ کی حالت

جمعرات کو بکسر میں ہوا تھا حادثہ

آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل جمعرات کے روز پریاگراج مہاکمبھ سے واپس آ رہے ایک ڈاکٹر کا خاندان بکسر میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ کرشنا برہما تھانہ علاقہ کے تحت پٹنہ-بکسر نیشنل ہائی وے-922 پر نوآؤں گاؤں کے قریب کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ کار میں سوار ڈاکٹر جتیندر کمار کیسری کی دوسری بیوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ڈاکٹر، ان کی پہلی بیوی، بیٹا اور ڈرائیور اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago