1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے کیس میں سزا کاٹ رہے ابو سلیم اپنی رہائی کے بمبئی ہائی کورٹ کا کھٹکھٹایا درووازہ۔ابو سالم کا دعویٰ ہے کہ 31 دسمبر 2024 تک وہ 24 سال، 9 ماہ اور 16 دن کی سزا پوری کر چکے ہیں۔ ابوسلیم کی یہ درخواست ان کی وکیل فرحانہ شاہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ جسٹس سارنگ کوتوال اور جسٹس ایس ایم موڈک کی بنچ نے کیس کی سماعت کے لیے 10 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
ابو سلیم نے بمبئی ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی ہے کہ وہ جیل میں 25 سال مکمل کر چکے ہیں اور پرتگال کے ساتھ حوالگی کے معاہدے کے تحت انہیں 25 سال سے زیادہ جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ ابو سلیم کا کہنا ہے کہ سزا کی مدت کو دیکھتے ہوئے اب انہیں رہا کر دینا چاہیے۔
1993 کے ممبئی دھماکوں کے اہم ملزم ابو سلیم دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے کے بعد پرتگال فرار ہو گئے تھے۔ انہیں 2005 میں پرتگال سے حوالگی کے معاہدے کے تحت ہندوستان لایا گیا تھا۔
ابو سلیم کی جانب سے ایڈوکیٹ فرحانہ شاہ نے پیر 17 فروری کو جسٹس سارنگ کوتوال اور جسٹس شری رام موڈک کی بنچ کے سامنے درخواست پیش کی۔ اس معاملے کی سماعت 10 مارچ کو مقررکی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حوالگی کے وقت پرتگال کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا کہ مجرم کو 25 سال سے زیادہ جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے جولائی 2002 میں یہ بھی کہا تھا کہ پرتگال کے ساتھ حوالگی کے معاہدے کے مطابق ابوسلیم کو 25 سال قید مکمل کرنے کے بعد رہا کرنا ہوگا۔ درخواست میں عدالت سے حکام کو ابوسلیم کی رہائی کی صحیح تاریخ سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی مانگی گئی ہے۔
ابو سلیم نے 25 سال اس طرح گنے
اپنی درخواست میں ابو سلیم نے نومبر 2005 سے اب تک جیل میں گزارے ہوئے وقت کا شمار کیا۔ ان کے مطابق اس نے نومبر 2005 سے ستمبر 2017 کے درمیان تقریباً 11 سال، 9 ماہ اور 26 دن انڈر ٹرائل کے دوران گزارے۔ اس کے بعد فروری 2015 سے دسمبر 2024 تک انہوں نے مجرم کی حیثیت سے 9 سال 10 ماہ اور 4 دن جیل میں گزارے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں ان کے اچھے برتاؤ کی وجہ سے 3 سال اور 16 دن کی معافی دی گئی۔ انہوں نے پرتگال میں زیر سماعت قیدی کے طور پر گزارے وقت کے لیے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی چھوٹ کو بھی شامل کیا۔ اس طرح انہوں نے 24 سال 9 ماہ جیل میں بطور قیدی گزارنے کا دعویٰ کیا۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…