علاقائی

Bihar Crime: بہار کے گوپال گنج میں بے خوف شراب اسمگلروں کے حملے میں ہوم گارڈ جوان ہلاک، پہلے بھی ہوچکا ہے اس طرح کا واقعہ، پولیس کر رہی ہے جانچ

گوپال گنج: شراب پر پابندی والی ریاست بہار میں شراب کے اسمگلر اب بے خوف ہیں۔ شراب کے اسمگلر اب پولیس پر حملہ کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ گوپال گنج ضلع سے سامنے آیا ہے جہاں اسمگلروں کے حملے میں ایک ہوم گارڈ جوان کی موت ہو گئی۔

سپایا انجینئرنگ کالج کے قریب پیش آیا واقعہ

بتایا جا رہا ہے کہ گوپال گنج میں بے خوف شراب اسمگلروں نے ان کا پیچھا کر رہی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ شراب اسمگلروں کے اس حملے میں ایک ہوم گارڈ جوان کی موت ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ وشمبر پور تھانہ علاقے میں سپایا انجینئرنگ کالج کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے ہوم گارڈ جوان کی شناخت ابھیشیک کمار شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ مہلوک کچائکوٹ تھانہ علاقہ کے بنگال کھڈ کے رہنے والے بادشاہ شرما کا بیٹا بتایا جا رہا ہے۔

حملے میں ابھیشیک کمار کے سر پر لگی چوٹ

معلومات کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریباً 4.30 بجے پولیس کو یوپی سے شراب کی ایک بڑی کھیپ پہنچنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ایکسائز کی ٹیم بلتھری چیک پوسٹ سے چھاپے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ شراب اسمگلروں کا پیچھا کرتے ہوئے ایکسائز ٹیم سپایا پہنچی جہاں اسمگلروں نے ان پر حملہ کردیا۔ حملے کے دوران ہوم گارڈ جوان ابھیشیک کمار شرما کے سر پر چوٹ آئی۔ اس واقعے میں زیادہ خون بہنے سے وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا۔

زخمی جوان کو فوری طور پر پہنچایا گیا اسپتال

زخمی ہوم گارڈ جوان کو فوری طور پر علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب مہلوک کے اہل خانہ نے اسے ایک سازش قرار دیتے ہوئے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

’’اسمگلروں کا پیچھا کرتے ہوئے پیش آیا حادثہ‘‘

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچے پرہیبیشن سپرنٹنڈنٹ امرتیش کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ شراب اسمگلروں کا پیچھا کرتے ہوئے پیش آیا، جس میں ہوم گارڈ جوان ابھیشیک کمار شرما کی موت ہوگئی۔ فی الحال پولیس ٹیم پورے معاملے کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔

بہار میں پہلے بھی ہو چکا ہے اس طرح کا واقعہ

آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے 30 ستمبر کو ہوم گارڈ جوان بسنت مانجھی کو گوپال گنج کے کچائکوٹ تھانہ علاقے میں ایس ایم ڈی جلال پور کالج کے قریب شراب اسمگلروں نے گولی مار دی تھی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز ایک ریٹائرڈ فوجی میجر کو اس کے پڑوسی نے گوپال گنج میں شراب کی فروخت کی مخالفت کرنے پر گولی مار دی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

4 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

9 minutes ago

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

40 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

1 hour ago