علاقائی

بہار: گرل فرینڈ نے شوہر کے ساتھ مل کر عاشق کا قتل کر، لاش کے 6 ٹکڑے کر کے الگ-الگ جگہ پھینکا

پٹنہ، 21 نومبر (بھارت ایکسپریس): بہار کے نالندہ ضلع میں ایک نوجوان کو شادی کے بعد بھی اپنی پرانی محبت کو نہ بھولنا مہنگا پڑ گیا۔ الزام ہے کہ اس کی محبوبہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر عاشق کو قتل کیا اور لاش کے چھ ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر پھینک دیے۔

پولیس ملزم میاں بیوی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس نے جمعہ کو نالندہ کے نورسرائے تھانہ علاقے میں سڑک کے کنارے بند تھیلے سے ایک انسان کے دو ہاتھ اور دو ٹانگیں برآمد کیں۔ اس کے بعد پولیس اس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی۔

تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ناند گاؤں کے رہنے والے وکاس چودھری (30) جو جمعرات سے لاپتہ تھے، کا قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کو  دیپ نگر کے سپاہ گاؤں میں واقع پنچانے ندی سے متوفی کا باقی  جسم ملا  اور پٹنہ کے پنپن  علاقے کی  ندی میں ایک تھیلے میں وکاس کا سر ملا ۔

پولیس کو تفتیش کے دوران  پتہ چلا کہ متوفی اور ملزم خاتون کے درمیان محبت کا تعلق تھا۔ اس کے بعد پولیس کو پورے معاملے کی تہہ تک پہنچنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔ پولیس نے فوری طور پر شادی شدہ گرل فرینڈ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو سب کچھ سامنے آگیا۔

بتایا گیا کہ وکاس اس سے ملنے کے لئے اس کے سسرال نورسرائے کے گاؤں باراخورد پہنچا تھا۔ جس کی  اطلاع گرل فرینڈ کے شوہر رنجن کو مل گئی۔ اس کے بعد میاں بیوی نے مل کر وکاس کا قتل کر دیا اور لاش کے 6 ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر رکھ دئے۔

دراصل شادی شدہ خاتون کا مائکہ  بہار کے رام چندر پور میں ہے اور وکاس کا وہیں سے اس کے ساتھ پیار تھا۔ اس کے بعد وکاس نے بھی شادی کر لی اور اس کی گرل فرینڈ کی بھی شادی ہو گئی، لیکن محبت کا سلسلہ جاری رہا۔

بہارشریف (صدر) ڈی ایس پی ڈاکٹر شبلی نعمانی نے بتایا کہ ملزم جوڑے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش کے تمام ٹکڑے برآمد کر لیے گئے ہیں اور پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Bharat Express

Recent Posts

National Conference manifesto : جموں کشمیر میں 370 کی بحالی اور 200یونٹ مفت بجلی کا عمر عبداللہ نے کیا وعدہ،انتخابی منشور جاری

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے…

6 hours ago

Rouse Avenue Court : کانگریس لیڈر کا قریبی ساتھی 354 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں بری، راؤز ایونیو کورٹ نے ای ڈی کو دی ہدایت

سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ کے بھتیجے راتول پوری کے قریبی ساتھی نتن بھٹناگر کو…

7 hours ago