چھپرا: بہار کے سارن ضلع کے ترائیہ تھانہ علاقے میں جمعہ کے روز کشتی حادثے میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے اور تالاب میں داخل ہونے کے بعد پلٹ گئی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ پچ بھنڈا گاؤں میں پیش آیا، جہاں تالاب کے ایک طرف چھٹھ ورتری چڑھتے سورج کی پوجا کر رہے تھیں، وہیں دوسری طرف کچھ نوجوان تالاب کے کنارے کھڑی کشتی پر سوار ہونے لگے۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 10 نوجوان ماہی گیری کے لیے رکھی گئی کشتی میں سوار ہو کر تالاب میں جانے لگے۔ کشتی تالاب کے اندر تھوڑی دور ہی گئی تھی کہ اس میں سوار افراد کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ پلٹ گئی۔ اس حادثہ کے بعد گھاٹ پر افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ حادثے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں کشتی پر سوار افراد پانی میں گرتے نظر آ رہے ہیں۔
ترائیہ پولیس اسٹیشن کے انچارج آشوتوش کمار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ کشتی کے حادثے کے بعد آٹھ لوگ تیر کر باہر نکلے، لیکن دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں لاشوں کو تالاب سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت بٹو کمار سنگھ اور سورج کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں چھٹھ کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔ بٹو اپنے خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ججوں نے کہا کہ انہیں یہ نتیجہ اخذ کرنے کے لیے معقول بنیادیں ملی ہیں…
مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی کی زبردست جیت تو ہوگئی ہے، لیکن ابھی تک نئے وزیراعلیٰ…
نائب امیرجماعت اسلامی ملک معتصم خان نے واقعہ کی غیرجانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا…
خواتین کی عرضی پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے کی…
چنموئے پربھو کو ڈھاکہ پولیس کی جاسوسی شاخ کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ڈھاکہ…
پچھلی سماعت میں جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی والی بنچ نے کہا تھا کہ…