علاقائی

Bihar Board 12th result released: بہار بورڈ 12ویں کا رزلٹ جاری: سائنس میں پریا، کامرس میں روشنی اور آرٹس میں انکتا اور ثاقب شاہ مشترکہ ٹاپر

پٹنہ: بہار بورڈ نے منگل کو 12ویں جماعت کے امتحانات کا نتیجہ جاری کر دیا۔ بورڈ کے چیئرمین آنند کشور اور بہار کے وزیر تعلیم سنیل کمار نے پریس کانفرنس میں نتائج کا اعلان کیا۔ اس سال آرٹس، سائنس اور کامرس کے رزلٹ ایک ساتھ جاری کیے گئے۔

اس بار کل 12,92,313 طلبا نے امتحان میں شرکت کی تھی۔ مجموعی طور پر 86.56 فیصد طلبا کامیاب ہوئے۔ آرٹس اسٹریم میں کامیابی کا تناسب 82.7 فیصد، کامرس میں 94.77 فیصد اور سائنس میں 89.66 فیصد رہا۔

سائنس میں پریا جیسوال نے 484 نمبر (96.8 فیصد) کے ساتھ ٹاپ کیا۔ کامرس میں روشنی کماری نے 475 نمبر (95 فیصد) حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس میں انکتا کماری اور ثاقب شاہ نے 473 نمبر (94.6 فیصد) کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ کیا۔

اس سال بورڈ کے 12ویں کے امتحانات 1 سے 15 فروری تک منعقد ہوئے تھے۔ طلبا اپنے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹس پر دیکھ سکتے ہیں: interresult2025.com، interbiharboard.com۔ نتائج دیکھنے کے لیے طلبا کو اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرنی ہوگی۔ اگر ویب سائٹ سلو ہو تو اسے ریفریش کریں۔

بورڈ نے طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رزلٹ دیکھنے کے لیے صرف آفیشل ویب سائٹس کا ہی استعمال کریں اور کسی بھی جعلی ویب سائٹ سے بچیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

آئی پی ایل 2027 آکشن سے پہلے سوریہ کمار یادو کو ملی ممبئی کی کپتانی، 16 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے پوری تفصیل

سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…

10 hours ago

جنوبی افریقہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان، 9 دسمبر سے دورے کا آغاز، یہاں دیکھیں پوری تفصیل

جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…

10 hours ago

PT Usha IOA Elections: آئی او اے انتخابات سے پہلے پی ٹی اوشا کو جھٹکا، میرٹ اسپورٹس پرسن زمرے میں نہیں مل سکی جگہ

چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…

10 hours ago