قومی

MP Engineer Rashid allowed to attend Lok Sabha session: رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو لوک سبھا اجلاس میں شرکت کی اجازت

جموں و کشمیر کے بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ یعنی انجینئر رشید کو پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 ہندی ڈاٹ کام‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں انجینئر رشید کی عرضی پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے راحت دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پولیس سیکورٹی میں وہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ طویل سماعت کے بعد انجینئر رشید کو 4 اپریل تک ختم ہو رہے بجٹ اجلاس میں شامل ہونے کی یہ اجازت حاصل ہوئی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس چندردھاری سنگھ اور جسٹس انوپ جئے رام بھامبھانی نے انجینئر رشید کی عرضی پر سماعت کی۔ جسٹس بھامبھانی نے انجینئر رشید کو راحت دیتے ہوئے یہ مشورہ بھی دیا کہ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل سے گزارش کر رشید کے ساتھ ایک پولیس کو بھی پارلیمنٹ میں رہنے کی منظوری لی جا سکتی ہے۔

آج دہلی ہائی کورٹ میں انجینئر رشید کی طرف سے سینئر وکیل ہریہرن نے دلیلیں پیش کیں۔ انھوں نے انجینئر رشید کی طرف سے کہا کہ بطور رکن پارلیمنٹ میرا فرض بنتا ہے کہ میں پارلیمنٹ کی کارروائی میں شامل ہو سکوں۔ عدالتی کارروائی کے دوران رشید کی قانونی ٹیم نے حراستی پیرول کے لیے دلیل دی، جس سے انھیں مسلح پولیس کے ذریعہ ایسکارٹ کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں حصہ لینے کی اجازت مل سکے، جیسا کہ انھیں پہلے 2 دن کی اجازت دی گئی تھی۔

جسٹس بھامبھانی نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل سے سماعت کے دوران یہ سوال کیا کہ کیا سادے لباس میں ایک پولیس انجینئر رشید کے ساتھ ایوان میں رہ سکتا ہے؟ اس پوری گفتگو کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا، اور پھر پولیس حراست میں انجینئر رشید کو لوک سبھا جانے کی اجازت مل گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

آئی پی ایل 2027 آکشن سے پہلے سوریہ کمار یادو کو ملی ممبئی کی کپتانی، 16 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے پوری تفصیل

سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…

10 hours ago

جنوبی افریقہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان، 9 دسمبر سے دورے کا آغاز، یہاں دیکھیں پوری تفصیل

جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…

10 hours ago

PT Usha IOA Elections: آئی او اے انتخابات سے پہلے پی ٹی اوشا کو جھٹکا، میرٹ اسپورٹس پرسن زمرے میں نہیں مل سکی جگہ

چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…

10 hours ago