بہار کے بھوجپور میں پڑ رہی شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وجہ سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ بتا دیں کہ بھوجپورضلع میں ہیٹ ویو کی وجہ سے گزشتہ پانچ دنوں میں قریب 50 لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے، جبکہ کئی افراد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بہت زیادہ ضروری نہ ہو تو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں میں صدر اسپتال میں علاج کے دوران 45 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ جبکہ لاوارث حالت میں 5 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جسے مقامی پولیس اسٹیسن کے ذریعہ آرہ صدر اسپتال لایا گیا۔ اس طرح بھوجپورمیں گزشتہ 5 دنوں میں لو لگنے سے 50 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
شدید گرمی اور گرمی کی لہر نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ بہار میں گرمی شید تر ہوتی جارہی ہے۔ گرمی کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہیٹ ویو نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ بہار کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس گرمی سے کئی لوگ دم بھی توڑ رہے ہیں۔ بتادیں کہ اس سال گرمی پچھلے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ بچوں سے لے کر بوڑھے تک ہیٹ ویو کے شکار ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب یوپی میں بھی گرمی سے لوگ کافی پریشان ہیں۔ اکیلے بلیا میں گرمی کی وجہ سے قریب 70 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ بتا دیں کہ حالات کا جائزہ لینے پہنچے یوپی کے وزیر ٹرانسپورٹ دیا شنکر سنگھ نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے اور کہا کہ گرمیوں میں اموات کا اعدادوشمار ہر سال بڑھتا ہے۔ وہیں یوپی کے وارانسی میں قریب 7 اور دیوریا میں 50 سے زائد افراد کی موت گرمی کی وجہ سے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ان اموات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی جا رہی ہے کہ گرمی کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں۔ یہ اسپتال میں جو اموات ہوئی ہیں اس کا اعدادوشمار ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…