قومی

Yoga unites millions of people across globe: یوگا پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کو متحد کرتا ہے:یواین جنرل سکریٹری

Yoga unites millions of people across globe: یوگا کے بین الاقوامی دن  کی مناسبت سے  اقوام متحدہ (یو این) کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ یوگا نہ صرف جسم اور دماغ کو مضبوط  کرتا ہے، بلکہ پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کو بھی متحد کرتا ہے، انہوں نے  لوگوں پر زور دیا کہ وہ مزید ہم آہنگی والی دنیا کی تعمیر کے لیے اس یوگا کو ضروری طور پر اپنائیں۔ سکریٹری جنرل نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ  یقینی طور پر یوگا  ہمیں مضبوط کرتا ہے۔ یہ جسم و دماغ، انسانیت و فطرت اور پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کو متحد کرتا ہے۔  اس قدیم مشق کے بہت سارے فوائد ہیں اور سب سے بڑا فائدہ اس میں صحت کا ہے اس کے علاوہ اس یوگا کے ذریعے پوری دنیا میں لوگ ایک اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ یوگا بے چینی کو کم کرتا ہے، ذہنی تندرستی کو فروغ دیتا ہے اور لوگوں کو کرہ ارض سے جوڑنے میں مدد کرتا ہے جس کی آج بہت زیادہ ضرورت ہے۔یوگا سکون فراہم کرتا ہے۔ یہ اضطراب کو کم کر سکتا ہے اور ذہنی تندرستی کو فروغ دے سکتا ہے۔ یہ نظم و ضبط اور صبر کو فروغ دینے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔ یہ ہمیں اپنے ماحول سے جوڑتا ہے، جسے ہمارے تحفظ کی سخت ضرورت ہے اور یہ ہماری مشترکہ انسانیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ ہمارے اختلافات کے باوجود، ہم ایک ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اتحاد کے جذبے کو اپنائیں اور ایک بہتر اور زیادہ ہم آہنگی والی دنیا کی تعمیر کا عزم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا کے اس بین الاقوامی دن پر، آئیے اتحاد کے جذبے کو اپنائیں اور اپنے آپ کے لیے ایک بہتر، زیادہ ہم آہنگی والی دنیا بنانے کا عزم کریں۔ واضح رہے کہ یوگا کا بین الاقوامی دن 2015 سے ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے آغاز کے بعد یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق  کے طور پر تسلیم کیا گیا جو قدیم ہندوستان میں شروع ہوئی پریکٹس تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

29 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

1 hour ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

2 hours ago