علاقائی

Bihar Election 2025 Menifesto: عظیم اتحاد نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور ، تیجسوی یادو نے کیوں کہا اسے’تیجسوی عہد نامہ‘

بہار اسمبلی انتخابات سے محض 10 روز پہلے عظیم اتحاد نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور عظیم اتحاد کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے اسے ’’تیجسوی عہد نامہ‘‘  کا نام دیا ہے۔ یہ منشور آئندہ پانچ برسوں کے لیے ریاست کی ترقی کا روڈ میپ پیش کرے گا۔ تیجسوی  نے کہا کہ یہ عہد نامہ بہار کو ملک کی نمبر ون ریاست بنانے کا ویژن دستاویز ہے۔

این ڈی اے اپنے وزیر اعلیٰ امیدوار کا اعلان کرے: تیجسوی

عظیم اتحاد کے منشور کو جاری کرنے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے این ڈی اے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ این ڈی اے اپنے وزیر اعلیٰ امیدوار کا اعلان کرے۔ تیجسوی نے این ڈی اے سے یہ بھی کہا کہ وہ بتائے کہ بہار کی ترقی کے لیے ان کے پاس کیا منصوبہ ہے اور وہ ریاست کو کیسے آگے لے کر جائیں گے۔ ’’ہم نے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ آج ہم ’تیجسوی عہد نامہ‘جاری کرنے جا رہے ہیں۔ ہم بتائیں گے کہ ہم پانچ سال کیسے کام کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی اپنے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کریں۔ انہیں یہ بھی بتانا چاہیے کہ ان کے منصوبے کیا ہیں اور ان کا ویژن کیا ہے۔ انہیں بتانا چاہیے کہ وہ بہار کو آئندہ اعلیٰ درجے پر کیسے لے جائیں گے۔ ہم بہار کو نمبر  ون ریاست بنائیں گے۔ وہ صرف منفی باتیں کرتے ہیں اور ہمارے لیڈروں پر الزام لگاتے ہیں۔‘‘- تیجسوی یادو، وزیر اعلیٰ کے امیدوار، عظیم اتحاد

نقل مکانی پر تیجسوی یادو کی این ڈی اے پر سخت تنقید

تیجسوی نے چھٹھ پوجا کے دوران بہار سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی حالت زار پر مرکزی حکومت پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ تیجسوی نے کہا کہ اس بار بہار کے لوگ تبدیلی کے موڈ میں ہیں۔ بہار سے باہر رہنے والوں اور روزی روٹی کے لیے باہر جانے والوں نے دیکھا ہو گا کہ چھٹھ کے دوران وہ کس حالت میں واپس آئے۔ تیجسوی نے کہا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ وزیر ریلوے نے 12000 خصوصی ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن جس طرح سے لوگ اپنے گھر لوٹے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے بہار کے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا ہے۔

راہل گاندھی کے ساتھ تیجسوی کی  ریلیاں

کانگریس لیڈر راہل گاندھی منشور کے جاری ہونے کے ایک دن بعد بدھ کو بہار میں اپنی انتخابی مہم شروع کریں گے۔ وہ تیجسوی یادو کے ساتھ مشترکہ ریلیاں نکالیں گے جس میں مظفر پور اور دربھنگہ جیسے اضلاع میں بڑے پروگرام بھی شامل ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ راہل تیجسوی جوڑی سے عظیم اتحاد کو مضبوطی ملے گی۔ دیگر پارٹیوں کے ساتھ ساتھ بہار کے عوام بھی ان کے وعدوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Iranian Oil Tanker: ایرانی تیل بردار جہازوں پر سوار 27 ملاح بیمار، سری لنکا سے طبی مدد طلب

سری لنکا نے اتوار کو بتایا کہ اس کی سمندری حدود کے قریب پھنسے ایرانی…

58 minutes ago

PM Modi Congratulates Athletes: ’ملک کے لیے فخر کا لمحہ‘، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تاریخی جیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارت نے 30 طلائی سمیت 114 تمغے جیتے۔ تاریخی کارکردگی…

1 hour ago

PM Modi: وارانسی میں اروند ٹیکسٹائل فیکٹری کے افتتاح پر پی ایم مودی سے مل کر جذباتی ہوئیں خواتین ملازمین، روزگار کی نئی امید

فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور زیر تربیت افراد میں وزیر اعظم سے ملاقات…

2 hours ago

PM Modi’s ‘Mann Ki Baat’: پی ایم مودی کی ’من کی بات‘ سے سماجی کاموں اور اختراعات کو ملتا ہے قومی پلیٹ فارم: نتن نبین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی…

2 hours ago