علاقائی

Big accident in Patna: پٹنہ میں بڑا حادثہ، ٹرک سے کار کی ہوئی زوردار ٹکر، پانچ تاجروں کی گئی جان

پٹنہ: بہار کے پٹنہ ضلع کے پارسا بازار تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات ٹرک اور کار کے درمیان تصادم میں پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ٹرک اتنی زوردار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والے تمام تاجر تھے اور فتوحہ سے پٹنہ واپس آ رہے تھے۔

پانچ نوجوانوں کی موقع پر ہی ہو گئی موت

معلومات کے مطابق پانچوں تاجر کسی کام سے فتوحہ گئے تھے اور دیر رات سبھی ایک کار میں پٹنہ واپس آ رہے تھے۔ اس دوران پارسا بازار تھانہ علاقہ کے سوتھا موڑ کے قریب ڈرائیور نے کار پر سے اپنے کنٹرول کھو دیا اور کار نے آگے جارہے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں پانچ نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

زوردار ٹکر کے سبب گاڑی کے اڑے پرخچے

بتایا جا رہا ہے کہ کار کی رفتار بہت زیادہ تھی۔ کار سیدھی جا کر ٹرک سے ٹکرا گئی اور اس میں پھنس گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام تاجر کیڑے مار ادویات اور زراعت سے متعلق مصنوعات کا کاروبار کرتے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت راجیش کمار، سنیل کمار، کمل کشور، پرکاش چورسیا اور سنجے کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ تمام مرنے والے پٹنہ کے کرجی اور پٹیل نگر علاقوں کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔

کافی کوشش کے بعد کار سے نکالی گئی لاشیں

پولیس کے مطابق تمام لاشوں کو کافی کوشش کے بعد کار سے نکال کر پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال لایا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کی شکار کار راجدھانی کے پٹیل نگر کے گاندھی مورتی کے رہنے والے سنجے کمار سنہا کے نام پر درج ہے۔

معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے پولیس

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مہلوکین کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دی گئی۔ تمام مرنے والوں کے اہل خانہ صدمے میں ہیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

8 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

52 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago