علاقائی

Miss and Mrs United Nations Delhi: مس اینڈ مسز یونائیٹڈ نیشنز پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو اعزاز سے نوازا گیا، انہوں نےکامیابی کا راز بھی بتایا

نئی دہلی— دہلی کے روہنی علاقے میں واقع ہوٹل کراؤن پلازہ میں پاریسا کمیونیکیشن کی جانب سے عالمی سطح کا شاندار مقابلہ حسن “مس اینڈ مسز یونائیٹڈ نیشنز” منعقد ہوا، جس میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
ان کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے معروف لیڈر اور رکن پارلیمان منوج تیواری بھی موجود تھے۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں مختلف ممالک سے آئی حسیناؤں نے اپنے فن، شخصیت اور وقار سے شائقین کے دل جیت لیے۔
تقریب کا مقصد: خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق شعور بیدار کرنا

تقریب کا اہتمام پاریسا کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر تبسم حق کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کا مقصد بریسٹ کینسر کے حوالے سے خصوصاً خواتین میں آگاہی پھیلانا تھا۔
اپیندر رائے کو اعزاز سے نوازا گیا

اس موقع پر بھارت ایکسپریس کے CMD اپیندر رائے کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا:”میں اور سُبودھ 2009 سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اچھے اور برے وقت میں بھی ہمارا ساتھ رہا ہے۔ میں سُبودھ جین اور تبسم حق دونوں کو بطور جوڑا مبارکباد دیتا ہوں۔
زندگی میں کامیابی کا راز: “ضبط، نظم و ضبط اور متوازن زندگی”

اپیندر رائے نے اپنے خطاب میں نظم و ضبط (ڈسپلن) پر زور دیتے ہوئے کہا:”ڈسپلن ہر انسان پر لاگو ہوتا ہے۔ ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے، وقت پر سونا، وقت پر جاگنا، صحت بخش کھانا کھانا اور ورزش کرنا ہی کامیاب زندگی کی بنیاد ہے۔”
انہوں نے مزید کہا:”جیسے اچھی فصل کے لیے زرخیز زمین، مناسب کھاد، سورج کی روشنی اور محنت ضروری ہے، ویسے ہی کامیابی کے لیے بھی توازن اور محنت ضروری ہے۔”
زبان پر قابو، کامیابی کی کنجی

اپیندر رائے نے ویدک رشی منیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: انسان کے تمام دکھوں کی جڑ اس کی زبان ہے۔ اگر زبان پر قابو پالیا جائے تو زندگی میں کامیابی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ظاہری خوبصورتی کے پیچھے بھی ڈسپلن چھپا ہوتا ہے۔ اگر آپ کے خیالات خوبصورت ہیں تو یہ دنیا آپ کے لیے جنت ہے، ورنہ یہ نرک بن جاتی ہے۔
منوج تیواری نے کی تعریف، تبسم حق کو دی مبارکباد

رکن پارلیمان منوج تیواری نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تبسم حق کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا: ہم جب اپنے شہر کی سطح پر کوئی پروگرام کرتے ہیں تو سمجھتے ہیں بہت بڑا کام کر لیا، لیکن تبسم تو یونیورس کی بات کر رہی ہیں۔ کوئی روس سے، کوئی یوکرین سے، کوئی ملیشیا سے آیا ہے، مجھے لگا میں بھی بیرون ملک سے آیا ہوں۔

انہوں نے اپیندر رائے کو بھی سراہتے ہوئے کہا:”ہم اکثر سنتے ہیں کہ کسی مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، لیکن اکثر ایک عورت کی کامیابی کے پیچھے بھی ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے۔ میں اپیندر رائے جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ شاندار ایونٹ صرف ایک مقابلہ حسن نہیں بلکہ سماجی بیداری، نظم و ضبط، اور انسانی قدروں کا علمبردار بن کر ابھرا، جس میں اپیندر رائے جیسے شخصیات کی موجودگی نے اس کی معنویت میں مزید اضافہ کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

8 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

9 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

9 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

9 hours ago