علاقائی

Haryana Election 2024: ‘مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں’، انتخابات کے دوران ببیتا پھوگاٹ کا بڑا بیان

ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 کی ووٹنگ کے درمیان بی جے پی لیڈر ببیتا پھوگاٹ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ چرخی دادری میں بی جے پی لیڈر اور سابق پہلوان ببیتا پھوگٹ نے کہا، “میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں سب کو جوش و خروش سے حصہ لینا چاہیے اور ووٹ دینا چاہیے۔ مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ کوئی بھی کبھی کسی پارٹی میں شامل  ہو سکتا ہے وہ (ونیش پھوگٹ) پہلے ہی پارٹی (کانگریس) میں شامل ہونے کے بارے میں سوچ چکی ہیں، ہر کسی کا اپنا فیصلہ ہے۔

وہیں جب ببیتا پھوگٹ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پیچھے کوئی سازش ہے جس کا ذکر آپ نے پہلے ہی کیا تھا اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ونیش خود کہہ رہی ہیں کہ ان کا 2032 تک کھیلنے کا پلان تھا، جس کھلاڑی نے 2032 تک کھیلنے کا منصوبہ بنایا تھا، اس سے قبل وہ سیاست میں جارہی ہیں تو معاملہ سب کے سامنے عیاں ہے۔

ونیش کے نااہل ہونے پر والد رو پڑے

اس سے قبل بھی ببیتا نے یہ بتایا تھا کہ جب ونیش کو فائنل میں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ تب ان کے والد مہاویر پھوگاٹ جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے اپنے والد کو صرف تین بار روتے دیکھا ہے  میری اور بہن کی شادی میں انہوں نے اپنے والد کو روتے دیکھا ہے۔ دوسری بار جب میرے چچا کا انتقال ہوا اور تیسری بار جب ونیش کو اولمپک فائنل سے باہر کیا گیا تو میں نے اپنے والد کی آنکھوں میں آنسو دیکھے۔

ونیش نے اپنے والد کی موت کے بعد کشتی چھوڑ دی تھی، لیکن میرے والد نے اپنی ماں سے بات کی اور انہیں ریسلنگ میں واپس لے آئے۔ جب وہ صبح 4 بجے ٹریننگ گراؤنڈ نہیں پہنچتیں تو میرے والد خود جا کر اسے گھر سے لے آتے۔ یہ بات ایک کوچ کے لیے جذباتی طور پر سمجھ میں آتی ہے جب وہ پریکٹس میں اتنی محنت کرتی ہیں اور کبھی شکریہ ادا نہیں کرتیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

1 hour ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago