اروناچل پردیش کے سیونگ ضلع کے پاڈو ایبنگ نامی گاؤں میں تقریبا 53 کسانوں نے منگل کو’آسام لیموں بہتر زراعت’ سے متعلق منعقد ایک پروگرم میں حصہ لیا۔ اس تقریب کا اہتمام پاسی گھاٹ میں قائم کالج آف ہارٹیکلچر اینڈ فاریسٹری(سی ایچ ایف) نے مرکزی حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن اور الیکٹرانکس اورانفارمیشن سے متعلق وزارت کے تعاان سے کیا گیا تھا۔
سی ایچ ایف کے ڈین پروفیسر بی این ہزاریکا نے کسانوں کو جدید نرسری منجمینٹ،پودے لگانے کے طریقے کار،انٹرکراپینگ،لیموں سے چھوٹی موٹی بیماریوں سے متعلق علاج کے ساتھ ساتھ آسام لیموں کی سائنسی طرقیہ سے پیدوار بڑھانے اور اس سے متعلق ٹیکنا لوجی کے بہتر استعمال اور طریقہ کار سے آگاہ کرایا۔ اس پروگرام میں انہوں نے کسانوں کو باغبانی سے متعلق کاروبار شروع کرنے اور ایف پی یو بنانے کی ترغیب بھی دی۔انہوں نے اروناچل پردیش کے بالا ئی سیانگ ضلع میں آسام لیموں کی مناسب دیکھ بھال اور پیداروا کے لئے موسمی حالات کی باریکیوں سے بھی مقامی کسا نوں کو واقف کرایا ۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ایم فور ایگری کلچر پروجیکٹ کا بنیادی مقصد صحیح وقت پر کسانوں کو ضروری معلومات فراہم کرانا اور انبہیں زراعت سے متعلق بااختیار بنانے کے لئے مقامی زبانوں میں موبائل پر مبنی زراعت سے متعلق معلومات حاصل کرانا ہے تاکہ کسان اپنے روزہ مرہ کے سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اپنی روزی روٹی کے حصول کے لئے مکمل طورپر خود کفیل ہوسکیں۔
سی ایچ ایف کے سوشل سائنس شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر لکھچمی دھر ہتائی نے کسانوں کو پراجیکٹ کے اہم مقاصد اور پروجیکٹ کے تحت آنے والے مقامات سے بھی آگاہ کرایا۔ یہ پراجیکٹ اروناچل پردیش کے نو اضلاع میں شروع کیا جارہا ہے۔ ہتائی نے کسانوں کو آسام لیموں کی پیداوار کے لئے درکار لاگت،اس سے ہونے والے منافع سے متعلق مختلف پہلؤں جیسے لیموں کی نرسری کے بیج،تازہ لیموں کی پیداوار سمیت دیگر پہلؤں سے کسانوں کو واقف کرایا۔
اس موقع پر یگرو ایسو سی ایٹ وجے ساروہ اور فیلڈ مینیجر اوجنگ تاینگ اور ایرک لونوم نے پروگرام میں شریک مقامی کسانوں کو ایپ سے متعلق مختلف پہلؤں سے واقف کرایااور کسانوں کو اس ایپ کی خصوی طورپر تربیت دی۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…