بین الاقوامی

PM Modi Talks To Mohammed bin Salman: پی ایم مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک بات چیت کی ، ان مسائل پر تبادلہ خافل بھی کار

PM Modi Talks To Mohammed bin Salman: وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلی فونک بات  بات چیت کی۔ پی ایم  نر یندر مودی نے جمعرات 8 جون  کو ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی ۔  دی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ پی ایم مودی نے جمعرات 8 جون کو ٹویٹ کرکے اس کا اعلان کیا۔

پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کی۔ انہوں نے توانائی، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سوڈان سے ہندوستانیوں کے محفوظ انخلاء اور حج کے لیے ان کی حمایت کی تعریف کی۔

ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات پرانے ہیں

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے اقتصادی اور سماجی اور ثقافتی سطح پر دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ فروری 2019 میں محمد بن سلمان نے ہندوستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔ اس دوران شہزادہ محمد بن  سلمان نے کہا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی خاطر یہ تعلقات جاری رہیں اور بہتر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کی قیادت میں ہم سعودی عرب اور ہندوستان کے لیے اچھے کام کر سکتے ہیں۔

پی ایم مودی نے اکتوبر 2019 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا

اسی سال 29 اکتوبر 2019 کو پی ایم مودی نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا۔ وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے سعودی عرب پہنچے تھے۔ وزیر اعظم مودی کا ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گارڈ آف آنر کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Chauri Chaura Express: آسام کے بعد اب یوپی میں ٹرین پٹری سے اتری، کانپور میں چوری چورا ایکسپریس حادثے کا شکار، چار ڈبے پٹری سے اترے

کانپور سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر گورکھپور جانے والی چوری چورا ایکسپریس کے چار ڈبے پٹری…

2 minutes ago

Swachh Survekshan 2025: نوی ممبئی ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار، سورت اور وجے واڑہ بھی فہرست میں شامل، این ڈی ایم سی دوسرے نمبر پر

سوچھ سرویکشن 2025 کی ’سپر سوچھ لیگ‘ میں نوی ممبئی نے پہلی پوزیشن حاصل کی،…

26 minutes ago

Jamia Hamdard Event: جامعہ ہمدرد میں انڈیا-ازبکستان سائنسی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت، ابن سینا اور حکیم عبد الحمید کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین

جامعہ ہمدرد اور تاشقند کی ایویسینا پبلک فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط، روایتی…

52 minutes ago

Major blow for England: انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوئے جیکب بیتھل

دائیں گھٹنے کی پرانی چوٹ دوبارہ ابھرنے کے بعد انگلش بلے باز آسٹریلیا کے دورے…

2 hours ago