علاقائی

Meet ‘Bhangra Rani’ Ashley Kaur: بھنگڑا رانی کے نام سے شہرت پانے والی ایشلے کور کو جانئے

Meet ‘Bhangra Rani’ Ashley Kaur: جموں سے تعلق رکھنے والی ایشلے کور نے پورے شمالی ہندوستان میں ‘بھنگڑا رانی’ کے نام سے اپنا نام روشن کیا ہے۔ پٹیالہ یونیورسٹی سے فائنانس میں ایم بی اے کرنے والی ایشلے کور کو بچپن سے ہی فٹنس کا جنون تھا۔ ایشلے کور جموں میں پیدا ہوئیں، تعلیم و تربیت حاصل کی اور اپنا زیادہ تر وقت چندی گڑھ، پنجاب میں گزارا۔ اس نے پنجاب کی مشہور ثقافت بھنگڑے کے ساتھ رقص کو ملا کر ایک نیا کورس بنایا، جسے اس نے جم میں فٹنس ٹریننگ کے دوران سکھایا۔

فٹنس ٹرینر کے طور پر وہ مختلف شہروں میں مقابلے منعقد کرتی ہیں اور اس سلسلے میں وہ جموں  پہنچی  ہے جہاں انہوں نے حال ہی میں ایک فٹنس مقابلہ منعقد کیا جس میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ایشلے کور نے کہا کہ جموں میں یہ تیسرا فٹنس مقابلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ جموں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی فٹنس میں کافی دلچسپی لے رہی ہیں اور پچھلے کچھ سالوں میں اس سلسلے میں جو تبدیلی آئی ہے وہ واقعی قابل ستائش ہے۔

ایشلے کور کے شوہر اگم سنگھ دلواڑی بھی فٹنس ٹرینر ہیں اور دونوں مل  کرسرکل سیکٹر 7 دوارکا، دہلی میں اینی ٹائم فٹنس جم چلاتے ہیں۔ ایشلے کور مختلف یوتھ فیسٹیولز اور یونیورسٹی مقابلوں میں جج کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ اس نے کئی میراتھن کا بھی اہتمام کیا ہے اور 2021 سے دہلی میں خواتین کو فٹ رہنے کی ترغیب دینے میں سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس انڈسٹری صرف لڑکوں تک محدود ہے اور لڑکیاں اس میں کم دلچسپی لیتی ہیں لیکن یہ غلط تصور ہے، لڑکیاں بھی فٹنس انڈسٹری میں نام کما سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

12 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

46 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

1 hour ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

2 hours ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

2 hours ago