علاقائی

Bihar Violence: بہار شریف میں مدرسے کو آگ لگا دی گئی، مسلمانوں کو خوف میں رکھنا چاہتے ہیں نتیش-تیجسوی، اویسی کا بڑا حملہ

Bihar and West Bengal Violence:  رام نومی کے دن بہار اور بنگال کے کئی علاقوں میں تشدد ہوا۔ اس دوران جلوس پر پتھراؤ کے واقعات کے بعد دو برادریوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔ بہار شریف اور مغربی بنگال کے ہاوڑہ-ہگلی میں تشدد کے بعد ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اب تشدد کے ان واقعات کو لے کر ریاستی حکومتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اویسی نے کہا کہ تشدد کی ذمہ دار صرف ریاستی حکومتیں ہیں۔

 

بہار کے سی ایم نتیش کمار اور ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو کو نشانہ بناتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ایک حساس علاقہ ہے، پھر بھی تشدد کو روکنے کے لیے کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اویسی نے کہا کہ جب بھی کسی ریاست میں تشدد ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ بہار شریف میں مدرسہ عزیزیہ کو آگ لگا دی گئی، ایک مسجد کے مینار کو توڑا گیا اور مسلمانوں کی دکانوں کو نشانہ بنایا گیا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے بڑی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Violence Is Not Stopping In Bihar: ساسارام، نالندہ کے بعد اب مظفر پور میں بھی تشدد، نالندہ میں فائرنگ، ساسارام ​​میں 4 اپریل تک اسکول بند

نتیش-تیجسوی پر اویسی کا حملہ

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے الزام لگایا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو جانتے ہیں کہ نالندہ ایک حساس ضلع ہے، پھر بھی ایسا ہوا۔ لہٰذا بہار میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری بہار حکومت پر آتی ہے۔ اویسی نے کہا، ”وہ جانتے تھے کہ تشدد ہو سکتا ہے کیونکہ 2016 میں بھی نالندہ میں ایسا ہی تشدد ہوا تھا۔ انہیں ان سب سے کوئی پریشانی نہیں ہورہی، وہ کل افطار پر بھی چلے گئے۔ نتیش کمار اور تیجسوی یادو مسلمانوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

رام نومی کے دن آتشزنی، پتھراؤ اور بم دھماکوں کی خبروں سے بہار ہل گیا۔ گزشتہ روز ہفتہ کو روہتاس کے ساسارام ​​میں بم دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اسی دوران بہار شریف میں ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا۔ یہاں 4 سے 5 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

World Book Fair 2025: عالمی کتاب میلہ 2025 میں سی ایم ڈی اوپیندر رائے کی موجودگی میں بھارت ایکسپریس پویلین کا ہو ا افتتاح

میلے کے دوسرے دن، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف…

15 minutes ago

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

2 hours ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

2 hours ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

3 hours ago