ارناچل پردیش کے لوئر سبانسیری کے ڈپٹی کمشنر بامن نیم نے منگل کو ایسٹ اربن ڈیولپمنٹ اینڈ ہاؤسنگ شاپنگ کمپلیکس علاقے میں غیر استعمال شدہ اشیا کو دوبارہ قابل استعمال اور ری سائیکل (آر آر آر) سینٹر کا افتتاح کیا۔
آر آر آر سینٹر جس کاآغاز ڈی سی نے ہے،وہ ضلع شہری ترقیاتی ایجنسی کے سربراہ بھی ہیں،اس سینٹر میں پرانے جوتے،چپلیں،اوزار،کتابیں برتنیں،الیکٹرنک اشیا،پلاسٹک سے بنی چیزیں کپڑے،کپڑوں سے تیار شدہ اشیا اور دیگرسوکھی چیزوں کے لئے مجموعی طورپر آٹھ چیمبرز بنائے گئے ہیں۔
آر آر آر سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی سی بانم نے کہا کہ ایک آدمی کا غیر استعمال شدہ اشیا(کچرا )کسی دوسرے ضرورت مند شخص کے لئے کسی خزانہ سے کم نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عطیہ کے طورپر دی گئی اشیا جیسے کہ جوتے ،چپل،کتابیں اور کپڑوں کو دوبارہ قابل استعمال بنایاجاسکتا ہے۔انہوں نے مقامی باشندوں سے ذمہ دار شہری بننے اور مذکورہ سینٹر پر کچرا نہ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے خبر دار کیا کے سینٹر کے احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اگر کسی نے سینٹر کے آس پاس کچرا ڈالنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
ڈی سی نے کہا کہ ا ٓر آر آر سینٹر دراصل خطہ میں چل رہے غیر استعمال شدہ اشیا کو قابل استعمال بنانا(ویسٹ مینجمینٹ سسٹم) کی تکمیل کی جانب ایک موثر قدم ہے ۔ڈی نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ اس سائٹ کا قیام طویل مدت کے لئے نہیں بلکہ عارضی طور پر بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب یہاں چلڈرن پارک کی تعمیر کی جائے گی ۔
اس موقع پر ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ خطہ کے لوگ رفتہ رفتہ کچرا کے تعلق سے بیدار ہورہے ہیں،لوگ اپنے مکانوں اور قرب و جوارکے آس پاس جمع شدہ گیلے اور خشک کچرہ کو الگ کرنا شروع کر چکے ہیں۔پلاسٹک ،کپڑے اور کتابیں ان تمام تر چیزوں کو الگ الگ کر رہے ہیں،تاہم ڈائیپر اور سینڈری نیپکین کو عیلحیدہ کرنا ایک مشکل امر ہے، تاحال یہ لوگوں کے دشوار کن مرحلہ بنا ہوا ہے ۔ڈی سی نے مزید کہا کہ میں ایک دفعہ پھر سے خطہ کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وہ کچرے کو کسی ندی یا کسی بھی بھی مقام پر پھینکنے سے گریز کریں اورذمہ داری سے اس کا حل نکالیں۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اس بار ضمنی انتخاب میں قسمت آزمائی کی ہے…
گیا ضلع کی بیلا گنج سیٹ پر اس بار بھی این ڈی اے اورانڈیا اتحاد…
اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ…
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں پر دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 13…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہفتہ (23 نومبر) کی صبح 8…
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…