قومی

Karnataka Politics: کرناٹک کے اسکولوں میں آرایس ایس بانی ہیڈگیوار سے متعلق باب کو نصاب سے ہٹانے کا فیصلہ، کانگریس-بی جے پی آمنے سامنے

Keshav Baliram Hedgewar Chapter in Syllabus: کرناٹک کے اسکولی نصاب (سیلیبس) سے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے بانی کیشو بلی رام ہیڈگیوارکے باب کو ہٹانے کی بات سامنے آئی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کانگریس حکومت ریاست میں ہیڈگیوارکی زندگی کواسکول کے سیلیبس سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس معاملے پربی جے پی کانگریس آمنے سامنے ہیں۔ دونوں طرف سے بڑے لیڈران کے بیان آئے ہیں۔

کرناٹک کے اسکولی نصاب سے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے بانی کیشو بلی رام ہیڈ گیوارکے باب کو ہٹانے کی بات سامنے آئی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کانگریس حکومت ریاست میں ہیڈگیوارکی زندگی کواسکول کے نصاب سے ہٹانے کا منصبہ بنا رہی ہے۔ اس معاملے پربی جے پی-کانگریس آمنے سامنے ہیں۔ دونوں طرف سے بڑے لیڈران کی بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔

کرناٹک کے وزیرتعلیم نے کیا کہا؟

وہیں نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کرناٹک کے پرائمری اورسیکنڈری ایجوکیشن کے وزیرمدھوبنگارپا کا کہنا ہے کہ ”ہم (کانگریس) حکومت بنانے سے پہلے ہی موجودہ نصاب کے خلاف تھے۔ اب جب ہم اقتدارمیں آئے ہیں، ہم اپنے منشورکے وعدے (درسی نصاب پرنظرثانی) کو پورا کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا، ”جس طرح سے ہم نے انتخابی منشورمیں وعدہ کیا تھا اوراس میں نصاب میں تبدیلی کی بات بھی تھی۔ اس میں صرف اتنا ہی ہے کہ کیا پڑھانا ہے اورکیا نہیں پڑھانا ہے۔” حالانکہ اس پورے معاملے سے متعلق کرناٹک حکومت کی طرف سے کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

کرناٹک میں بی جے پی کے رکن اسمبلی اورسابق ریاستی وزیرسی این اشوتھ نارائن کا کہنا ہے کہ اس طرح سے جلد بازی میں لئے گئے فیصلوں کی ستائش نہیں کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر ہیڈ گوارقومی ثقافت کی تعمیراورقوم پرستی کے بانی ہیں… وہ اچھے پس منظر کے حامل ڈاکٹرتھے۔ ہمیں ایسی عظیم شخصیت کونظراندازاور بے عزت نہیں کرنا چاہئے۔ ہمیں ہم آہنگی رکھنی چاہئے۔ ہمیں ان کا احترام کرنا چاہئے۔

اس کے علاوہ وزیرمملکت برائے الیکٹرانکس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی راجیو چندر شیکھر نے اسکولی نصاب سے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) بانی کو نصاب سے ہٹانے سے متعلق خبروں کو لے کر کرناٹک کی کانگریس حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ پر کانگریس پارٹی کا نظریہ نہرو-گاندھی فیملی تک محدود ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی یہ سب اس لئے کر رہی ہے کیونکہ وہ اپنے کئے گئے وعدوں سے بچ سکے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago