علاقائی

Holi 2025: ہندوستان کے علاوہ ان ممالک میں بھی منائی جاتی ہے ہولی ؟ ان ممالک کا  نام جان کر آپ رہ جائیں گے حیران

رنگوں کا تہوار ہولی ہندوستان میں بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ یہ تہوارہندو ثقافت کا ایک اہم تہوار ہے، جب ملک کے تمام طبقات کے لوگ ہولی کے رنگوں میں رنگ جاتے ہیں۔

ہولی دنیا کے ان تمام ممالک میں منائی جاتی ہے

ہندوستان میں رنگوں کا تہوار ہولی ملک کے کونے کونے میں منایا جاتا ہے۔ ہولی ہندی مہینے کے مطابق پھالگن پورنیما کے موقع پر منائی جاتی ہے۔ لیکن ہندوستان کا یہ تہوار دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔ جس میں کئی مسلم ممالک بھی شامل ہیں۔

سب سے پہلے ہم بھارت کے پڑوسی ملک نیپال کی بات کرتے ہیں۔ اس ملک کی 80 فیصد آبادی کا تعلق ہندو مذہب سے ہے۔ ایسے میں اس ملک میں ہولی بڑے دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔ نیپال میں ہولی کو پھالگن پورنیما بھی کہا جاتا ہے جسے نیپالی زبان میں ‘فاگو پنہی’ کہا جاتا ہے۔

بھارت کےپڑوسی ملک پاکستان جو کہ ایک مسلم ملک ہے،وہاں پر بھی ہولی کا تہوارہبت ہی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں لوگ ہولی پر صرف رنگوں سے نہیں کھیلتے بلکہ ہولی پرمٹکی بھی توڑتے ہیں۔ لوگ پریمڈ بناتے ہیں، ایک دوسرے پر چڑھ کر مٹکی  پھوڑتے ہیں اور ہولی کا مزہ لیتے ہیں۔

فجی ہندوستان اور نیپال کے علاوہ ایک ملک ہے، جہاں بڑی تعداد میں ہندوستانی رہتے ہیں اور ان میں سے 77 فیصد ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی لیے فجی میں ہولی بڑی دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں لوک گیت گانے کے ساتھ لوک رقص بھی کرت ہیں ۔ فجی میں ان لوک گیتوں کو فاگ گائن کہا جاتا ہے۔ فجی میں ہولی بھگوان شری کرشنا اور شری رادھا رانی کے اشتراک سے منائی جاتی ہے۔

ہولی کا تہوار ماریشس میں بھی بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ یہاں ہولی مہاشوراتری کے فوراً بعد شروع ہوتی ہے اور یہ تہوار پھالگن پورنیما تک جاری رہتا ہے۔ ساتھ ہی یہاں کے لوگ روایتی طور پر ہولیکا کو بھی جلاتے ہیں۔ اس تہوار کو سرد موسم کی رخصتی اور بہار کی آمد سے منسلک دیکھا جاتا ہے۔

ہولی کے ہندوستانی تہوار کو گیانا میں پھگواہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گیانا میں ہولی کا تہوار اتنا اہم ہے کہ یہ ملک میں قومی تعطیل ہے۔ گیانا میں ہولی کا تہوار پرساد نگر کے مندر سے شروع ہوتا ہے۔

فلپائن کے شہر منیلا میں ہندوؤں کا تہوار ہولی بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ اس دن لوگ ایک دوسرے پر رنگ اور گلال پھینکتے ہیں۔ اس دن یہاں ہولی پارٹی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Karwan Geeton Ka Neeraj Event: کارواں گیتوں کا… نیرج میں سجے گی نغموں کی محفل، سی ایم ڈی اپیندر رائے کا اہم کردار؛ کئی معروف شخصیات ہوں گی شریک

’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…

11 minutes ago

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

11 hours ago