علاقائی

Punjab Lok Sabha Election Result: لوک سبھا انتخاب جیتنے کے بعد جیل سے امرت پال سنگھ کا پہلا ردعمل، جانئےکیا کچھ کہا؟

پنجاب کی کھڈور صاحب لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر جیتنے والے امرت پال کی جیت کے بعد پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ دراصل، آج امرت پال کے والدین ملاقات کے لیے آئے تھے، جب کہ امرت پال کی ماں بلویندر کور نے بتایا کہ امرت پال جیت سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

‘وارس پنجاب دے’ کے سربراہ اور کھڈور صاحب لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر رکن پارلیمنٹ بنے  امرت پال سنگھ سے ملاقات کے بعد، ان کی والدہ بلویندر کور نے کہا، “امرت پال بہت خوش ہیں اور ہم ان سے مل کر بہت خوش ہوئے۔” انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تعاون کیا۔ لوگوں نے میرا بہت ساتھ دیا، بہت اچھا لگا۔

کھڈور صاحب کی سیٹ سے کس کو کتنے ووٹ ملے؟

‘وارس پنجاب دے’ کے سربراہ امرت پال سنگھ، جو پنجاب کی کھڈور صاحب سیٹ سے آزاد امیدوار کے طورپررکن پارلیمنٹ بنے، اس وقت قومی سلامتی ایکٹ کے تحت آسام کی جیل میں بند ہیں۔ امرت پال سنگھ نے کانگریس امیدوار کلدیپ سنگھ جیرا کو 1,97,120 ووٹوں سے شکست دے کر سیٹ جیتی۔ امرت پال سنگھ کو 4 لاکھ 4 ہزار 430 ووٹ ملے، جب کہ جیرا کو 2 لاکھ 7 ہزار 310 ووٹ ملے۔

وہیں اس سیٹ پر عام آدمی پارٹی کے لالجیت سنگھ بھلر 1 لاکھ 94 ہزار 836 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ وہیں بی جے پی کے منجیت سنگھ منا کو صرف 86,373 ووٹ ملے۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال امرت پال نے خالصتانی تحریک کو لے کر ایک بڑی مہم چلائی تھی۔ پردیس میں بہت سے لوگوں نے کھل کر امرت پال کی حمایت کی تھی۔ اس کے بعد پولیس اور تحقیقاتی ایجنسی حرکت میں آئی اور کئی دنوں کی تلاش کے بعد اسے آسام سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ ان کے خلاف سنگین الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف این ایس اے بھی لگایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

5 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

31 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

57 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago