علاقائی

Amrit bharat express railway cleanliness controversy: اُف ! امرت بھارت ایکسپریس میں دھو کر دوبارہ دیے جاتے ہیں کھانے کے ڈسپوزیبل برتن ؟ ویڈیو دیکھ کر آ جائے گی الٹی

ریلوے کی کھانے پینے کی خدمات کی صفائی پر ایک سنگین سوال اٹھانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے نہ صرف مسافروں کی صحت بلکہ ریلوے کے پورے نظام پر بھی سنجیدہ سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ معاملہ ایروڈ-جوگبنی امرت بھارت ایکسپریس (ٹرین نمبر 16601) کا ہے، جہاں پینٹری کار میں استعمال شدہ ڈسپوزیبل ایلومینیم فوڈ باکس کو دھو کر دوبارہ استعمال کیا جا رہا تھا۔

کٹنی-ستنا روٹ پر بنی ویڈیو

یہ ویڈیو مسافر روی دوبے نے کٹنی سے ستنا ریلوے سیکشن کے درمیان بنائی۔ انہوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے براہ راست ریلوے منسٹری اور IRCTC کو ٹیگ کیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پینٹری کار کے ملازمین پہلے سے استعمال شدہ فوڈ باکسز کو پانی سے دھو رہے ہیں، انہیں سکھا رہے ہیں تاکہ آئندہ سفر میں دوبارہ استعمال کیا جا سکے۔

قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی

ریلوے کے واضح ہدایات کے مطابق کسی بھی ڈسپوزیبل آئٹم کو دوبارہ استعمال کرنا سختی سے منع ہے۔ یہ نہ صرف مسافروں کی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے بلکہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ (FSSAI) کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کی لاپرواہی سے فوڈ پوائزننگ جیسے واقعات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

’’روزمرہ کا معمول‘‘  کہہ کر ٹال دیا گیا معاملہ

جب روی دوبے نے عملے سے اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر سوال کیا تو پینٹری اسٹاف نے اسے ’’روزمرہ کا معمول‘‘ قرار دے کر بات کو ٹال دیا۔ یہ جواب سن کر مسافر حیران رہ گئے۔ انہوں نے فوراً اس پوری واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے شکایت درج کی۔

مسافروں میں غصہ، کارروائی کا مطالبہ

ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ریلوے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کی لہر دوڑ گئی۔ کئی صارفین نے اسے ’’ریلوے کی شرمناک لاپروائی‘‘ قرار دیا۔ عوام نے ریلوے وزارت سے فوری جانچ کرانے اور ذمہ دار عملے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کچھ مسافروں نے لکھا کہ جب وزیر اعظم کی سطح پر صفائی مہم ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ چلایا  جا رہا ہے، تب ریلوے جیسی قومی خدمت میں ایسی گندگی اور لاپروائی ناقابل قبول ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 minutes ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

51 minutes ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

1 hour ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

2 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

3 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

3 hours ago