علاقائی

Amarnath Yatra: جموں سے 7,392 سے زائد عقیدت مندوں کا جتھا ہوا روانہ

Amarnath Yatra: ہفتہ کی صبح 7,000  عقیدت مندوں (یاتریوں) کی ایک تازہ کھیپ (یونٹ) جموں سے دو بیس کیمپوں کے لیے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں واقع امرناتھ مندر کی زیارت کے لیے روانہ ہوئی۔

حکام کے مطابق 7,392 یاتریوں کی 13ویں کھیپ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 272 گاڑیوں کے قافلے میں سخت سیکورٹی کے درمیان روانہ ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباً 4 بجے، 4,024 یاتری 146 گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام کے لیے روانہ ہوئے۔ جب کہ 126 گاڑیوں میں 3,368 یاتری باٹال کی طرف روانہ ہوئے۔

اس کے ساتھ 30 جون سے اب تک جموں کے بیس کیمپ سے کل 80,181 عقیدت مند وادی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

ملک بھر سے عقیدت مند (یاتری) قدرتی طور پر بنے  شیولنگ کے درشن کے لیے امرناتھ جاتے ہیں۔

جمعہ کو سب سے زیادہ 24,445 عقیدت مندوں نے بابا برفانی کے درشن کیے۔ اب تک 1.90 لاکھ یاتری امرناتھ یاترا کر چکے ہیں۔

حکام نے کہا کہ امکان ہے کہ ہفتے کی شام تک یہ تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

ہمالیہ کے علاقے میں 3,888 میٹر اونچے غار مندر کی 62 روزہ سالانہ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی اور 31 اگست تک جاری رہے گی۔ اس یاترا کے دو راستے ہیں۔ ایک، اننت ناگ ضلع کا روایتی 48 کلومیٹر لمبا ننوان-پہلگام راستہ، جبکہ دوسرا گاندربل ضلع کا بالتل راستہ، جو چھوٹا لیکن انتہائی مشکل ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago