علاقائی

Sharad Pawar Meets Ajit Pawa: شرد پوار سے ملاقات کے فوراً بعد دہلی پہنچے اجیت پوار، امت شاہ سے کریں گے ملاقات ، جانئے بڑی وجہ

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے جمعہ (10 نومبر) کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔ اس کے فوراً بعد اجیت پوار دہلی پہنچ گئے۔ یہاں وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مل سکتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایسے وقت میں ہو گی جب اجیت پوار گروپ کی دہلی میں میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شرد پوار سے ملاقات کے فوراً بعد اجیت پوار کے شاہ سے ملنے دہلی آنے کو لے کر سیاسی حلقوں میں کافی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

قیاس آرائیوں پر پوار خاندان نے کیا کہا؟

تاہم، تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے، شرد پوار کی بہن سروج پاٹل نے کہا کہ پوری ملاقات خاندانی معاملہ ہے۔ سالگرہ کی وجہ سے شرد پوار اور اجیت پوار نے پرتاپراؤ پوار کے گھر پر ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم ملتے ہیں تو ہنستے ہیں اور ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے ہیں۔ ہم بہت عرصے بعد مل کر بہت خوش ہیں۔

شرد پوار گروپ نے کیا کہا؟

شرد پوارخیمہ کے لیڈر جیت پاٹل نے کہا کہ دونوں لیڈروں (شرد پوار اور اجیت پوار) کے درمیان ملاقات خاندانی ہے، اس لیے میں اس کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ میں پارٹی کا ریاستی صدر ہوں، اس لیے ایسی صورتحال میں پارٹی سے متعلق سوال پوچھیں۔

کیا بات ہو سکتی ہے؟

اجیت پوار مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر امت شاہ سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ ریزرویشن کو لے کر تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ منوج جارنگے نے جمعرات (9 نومبر) کو خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 نومبر سے مہاراشٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کریں گے تاکہ مراٹھا برادری کے ریزرویشن کے اپنے مطالبے کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔

آپ کو بتا دیں کہ کچھ مہینے پہلے اجیت پوار کی قیادت میں کئی ایم ایل اے نے بغاوت کی تھی۔ اس کے بعد یہ لوگ سی ایم ایکناتھ شندے اور بی جے پی کی حکومت میں شامل ہو گئے۔ اجیت پوار اس حکومت میں ڈپٹی سی ایم بنے۔ این سی پی میں اس تقسیم کے بعد اجیت پوار اور شرد پوار کئی بار ملے ہیں۔

تاہم دونوں گروپ پارٹی کے انتخابی نشان پر دعویٰ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں کیس چل رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

3 minutes ago

IND vs AUS Melbourne Test Spectator Attendance: بھارت- آسٹریلیا میچ کو دیکھنے 2.5 لاکھ لوگ پہنچ سکتے ہیں میلبورن، ٹوٹ جائے گا پرانا ریکارڈ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…

11 minutes ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

17 minutes ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

43 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

51 minutes ago