علاقائی

Stratospheric Airship Platform: ہندوستان نے دفاعی ٹکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت، اسٹریٹاسفیرک ایئر شپ پلیٹ فارم کا پہلا کامیاب تجربہ

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئی کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے ہفتہ کو دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر کے اسٹریٹاسفیرک ایئر شپ کے پلیٹ فارم کا پہلا فلائٹ ٹیسٹ کیا۔ اسے فوج کی نگرانی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے بہت کم ممالک نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

یہ ٹیسٹ مدھیہ پردیش کے شیوپور ٹیسٹ سائٹ سے کیا گیا تھا

وزارت دفاع نے کہا کہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 3 مئی کو مدھیہ پردیش کے شیوپور ٹیسٹ رینج سے اسٹریٹاسفیرک ایئر شپ پلیٹ فارم کا پہلا فلائٹ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ کیا۔

آگرہ میں واقع ایریل ڈیلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعہ تیار کردہ، اس ایئر شپ پلیٹ فارم کو تقریباً 17 کلومیٹر کی بلندی پر پے لوڈ کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔ سینسرز سے ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

اسے مستقبل میں اونچائی والے ہوائی جہاز کی پروازوں کے لیے اعلیٰ معیار کے  سمولیشن ماڈلز کی تیاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ پرواز کا کل دورانیہ تقریباً 62 منٹ تھا۔

stratosphere ماحول کی مختلف تہوں میں سے ایک ہے

ڈی آر ڈی او کے چیئرمین سمیر کامت نے کہا کہ یہ پروٹوٹائپ فلائٹ ہوا سے ہلکے سے زیادہ اونچائی والے پلیٹ فارم سسٹم کی تعمیر کی طرف ایک سنگ میل ہے جو اسٹریٹاسفیرک میں بہت لمبے عرصے تک ہوا میں رہ سکتا ہے۔ اسٹریٹاسفیرک فضا کی مختلف تہوں میں سے ایک ہے۔

راجناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کو اس نظام کے کامیاب پہلے فلائٹ ٹیسٹ کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام ہندوستان کے زمینی مشاہدے اور انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کی صلاحیتوں کو منفرد طور پر بڑھا دے گا، جس سے یہ ملک دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا جہاں ایسی صلاحیتیں ہیں۔

بھار ت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل

فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا…

24 minutes ago

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

53 minutes ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

1 hour ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

2 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…

3 hours ago