علاقائی

Air Quality Deteriorates Again in NCR: این سی آر میں ایک بار پھر فضائی آلودگی میں اضافہ، اے کیو آئی دوبارہ ریڈ زون میں، گھنا کہرا اور سردی بڑھنے کے آثار

نوئیڈا: قومی دارالحکومتی خطے (این سی آر) میں فضائی آلودگی ایک بار پھر سنگین درجے میں پہنچ گئی ہے۔ ایک دن کے لیے اورنج زون میں آنے کے بعد دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد کے بیشتر علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) دوبارہ ریڈ زون میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مختلف مانیٹرنگ اسٹیشنوں سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 90 فیصد علاقے خراب سے انتہائی خراب زمرے میں ہیں۔ دہلی کی بات کی جائے تو کئی علاقوں میں اے کیو آئی 300 کی حد کو پار کر گیا ہے۔ اوکھلا فیز-2 میں اے کیو آئی 342، پٹپڑ گنج میں 332، پنجابی باغ میں 324، پُوسا میں 345، آر کے پورم میں 337، روہنی میں 319، سری فورٹ میں 342، سونیا وہار میں 320 اور شری اربندو مارگ پر 308 اے کیو آئی درج کیا گیا۔

نوئیڈا میں بھی صورتحال تشویشناک

حالانکہ، شاد پور میں اے کیو آئی 165 رہا، جو یلو زون میں آتا ہے، لیکن یہ راحت صرف محدود علاقوں تک ہی نظر آئی۔ نوئیڈا میں بھی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ سیکٹر-125 میں اے کیو آئی 309، سیکٹر-62 میں 269، سیکٹر-1 میں 312 اور سیکٹر-116 میں 324 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

غازی آباد میں آلودگی کی سطح سنگین

غازی آباد کے علاقوں میں آلودگی کی سطح مزید سنگین دیکھی گئی۔ لونی میں اے کیو آئی 385، وسندھرا میں 344، سنجے نگر میں 286 اور اندراپورم میں 244 اے کیو آئی درج کیا گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صنعتی اور رہائشی دونوں علاقوں میں ہوا سانس لینے کے قابل نہیں رہی۔

کم سے کم ٹمپریچر 6 ڈگری سیلسیس درج

محکمہ موسمیات کے مطابق، حالیہ دنوں میں تیز ہواؤں کے باعث اسموگ اور بڑھتی آلودگی پر کسی حد تک قابو پایا گیا ہے، لیکن مکمل راحت نہیں ملی۔ 7 جنوری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ صبح اور دوپہر کے وقت گھنا کہر چھایا رہا، جبکہ پورے دن ’کولڈ ڈے‘ جیسی صورتحال بنی رہی۔

8 جنوری کو بھی چھایا رہے گا کہرا

8 جنوری کو بھی گھنے کہرے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ 9 جنوری تک درمیانے درجے کے کہر کے برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی ہو سکتی ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہوگا اور کہر کا مسئلہ برقرار رہے گا۔ ماہرین نے بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

34 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago