علاقائی

Bangalore: ایئر ہوسٹس چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق، بوائے فرینڈ گرفتار، ڈیٹنگ ایپ سے ہوئی تھی محبت

Bangalore: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سے ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ میٹروپولیٹن میں ایک عمارت سے گر کر ایئر ہوسٹس کی موت ہو گئی۔ ہفتہ کو پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایئر ہوسٹس کی موت چوتھی منزل سے گرنے سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کیا ایئر ہوسٹس کے بوائے فرینڈ کو گرفتار

پولیس نے ایئر ہوسٹس کے چوتھی منزل سے گر کر ہلاکت کے الزام میں اس کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہلاک ہونے والی ایئر ہوسٹس کی شناخت ارچنا دھیمان کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 28 سال بتائی جا رہی ہے۔

دبئی سے بنگلور ائی تھی متوفی

پولیس کی جانب سے اس معاملے کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ارچنا کچھ دن پہلے ہی دبئی سے بنگلور آئی تھی۔ یہاں وہ بنگلورو کے کورومنگلا علاقے میں ایک فلیٹ میں آدیش نامی نوجوان کے ساتھ رہ رہی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں کی ملاقات ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی۔ اس دوران دونوں کی محبتیں بڑھنے لگیں۔ لیکن تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارچنا اور اس کے انجینئر بوائے فرینڈ کے درمیان پچھلے کچھ دنوں سے کچھ جھگڑا چل رہا تھا۔

رات کو ایک ساتھ پیتے تھے شراب

پولیس کی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دونوں کے تعلقات کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔ وہیں واقعہ سے پہلے دونوں نے رات کو ایک ساتھ شراب پی تھی۔ پولیس کو اپنے بیان میں ارچنا کے بوائے فرینڈ آدیش نے کہا کہ شراب پینے کے بعد ارچنا کا پاؤں پھسل گیا اور وہ اپنے فلیٹ کی بالکونی سے نیچے گر گئی۔ اس کے بعد ارچنا کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے اس معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایئر ہوسٹس ارچنا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پولیس مزید کارروائی کرے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago