علاقائی

Adani Foundation: اڈانی فاؤنڈیشن نے گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے اور  ولڈ فوڈ ڈےکے موقع پرکیا بیداری پروگرام کا انعقاد

اڈانی فاؤنڈیشن وارانسی کے زیراہتمام فارچیون سوپوشن پروجیکٹ کے تحت، اڈانی فاؤنڈیشن نے نے گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے اور  ولڈ فوڈ ڈے کے موقع پر شہری کچی آبادیوں میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ 15 اور 16 اکتوبر کو نیوادا، سندر پور، بڑی پاٹیا، کھوجوا اور دیگر علاقوں میں حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں اور مردوں کو ہاتھ دھونے کے عمل اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ولڈ فوڈ ڈے پرڈاکٹر انجنا سکسینہ نے خواتین کو حمل کے دوران متوازن خوراک اور مقامی غذائیت کے ذرائع کے بارے میں آگاہ کیا۔ پرنسپل سمن پانڈے نے بچوں کو ہاتھ دھونے کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ نیوٹریشن آفیسر ممتا یادو نے خواتین کو ہاتھ دھونےاور کھانا پکانے کے محفوظ طریقوں سے آگاہ کیا اور نوعمر لڑکیوں کو کھانا پکانے کے مظاہروں کے ذریعے ماہواری کے دوران حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے اقدامات سکھائے گئے۔

آنگن واڑی کارکنان کملا دیوی، انیتا دیوی اور دیگر غذائی ماہرین جیسے پریتی موریہ، ریتا دیوی، اور پشپا دیوی بھی اس پروگرام میں موجود تھیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sahara Group: ای ڈی کا لکھنؤ سہارا گروپ کے دفتر پر چھاپہ، دہلی میں بھی کئی مقامات پر چھاپے

لکھنؤ میں واقع سہارا گروپ کے دفتر میں چھاپے کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم…

3 hours ago

DY Chandrachud: بھارت میں ‘قانون اب اندھا نہیں رہا’، انصاف کی دیوی کے نئے مجسمے میں آنکھوں سے ہٹا دی گئی پٹی

اگر علامتی طور پر دیکھا جائے تو چند ماہ قبل نصب انصاف کی دیوی کا…

4 hours ago

Seminar on Prof. Ibne Kanwal: شاگردان ابن کنول نے اپنے مشفق، مربی اور معاون استاد کو ہمیشہ کے لئے زندہ وجاوید کردیا

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام بہ اشتراک شاگردان پروفیسرابن کنول یک روزہ قومی سمینار’ابن کنول:…

4 hours ago