علاقائی

Odisha Assembly Election: اڈیشہ میں بی جے ڈی کے دو ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟

اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے موجودہ ارکان اسمبلی اربندا ڈھلی اور پریمانند نائک کو اسپیکر پرمیلا ملک نے نااہل قرار دے دیا ہے۔ یہ کارروائی ان دونوں کے خلاف جمعرات (11 اپریل 2024) کو بی جے پی میں شامل ہونے پر انسداد انحراف قانون کے تحت کی گئی۔

حال ہی میں اربندا ڈھلی اور پریمانند نائک بی جے ڈی سے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اس دوران ڈھلی نے بی جے ڈی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’موجودہ حکومت اب ریاست کے لیے بہتر نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آئے گی۔‘‘

اس دوران جے دیو سیٹ کے ایم ایل اے اربند ڈھلی نے کہا تھا کہ “ریاست میں لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے اور بی جے ڈی میں فی الحال جمہوریت نہیں ہے۔” بی جے ڈی میں سینئر لیڈروں کو کبھی بھی مناسب احترام نہیں ملتا ہے۔ موجودہ ایم ایل اے کے خلاف متوازی امیدوار کھڑے کیے جا رہے ہیں۔” استعفیٰ دیتے ہوئے پریمانند نائک نے کہا تھا کہ پارٹی مجھے دور کر رہی ہے۔

پریمانند نائک نے کیا کہا؟

پریمانند نائک نے سی ایم نوین پٹنائک کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ خط میں کہا تھا کہ وہ کنارہ کشی کی وجہ سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ بی جے ڈی میں مجھے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں میرے لیے پارٹی میں رہنا مشکل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

43 minutes ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

1 hour ago

Neha Bora Controversy: نیہا بورا، عمر خالد اور بنگلہ دیش کا کیا تعلق ہے؟ احتجاج کے درمیان کیسے گھریں آئیسا کی صدر

جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر…

2 hours ago