علاقائی

Acharya Pramod Krishnam furious over Rahul Gandhi’s statement: جس کی بھگوان رام میں  آستھا نہیں، وہی  بھگوان رام اور رام مندر پر سوال اٹھائے گا ، ‘‘…راہل گاندھی کے بیان پر آچاریہ پرمود کرشنم برہم

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی ایک بار پھر اپنے بیان کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ بھگوان رام کو فرضی کردار قرار دینے کے ان کے بیان نے ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے۔ اپنے دورہ امریکہ کے دوران براؤن یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروگرام میں راہل گاندھی نے کہا کہ سبھی افسانوی کردار ہیں۔ بھگوان رام بھی اسی طرح  ہی تھے، وہ معاف کرنے والے اور مہربان تھے۔

بی جے پی نے راہل گاندھی کے بیان پر کسا طنز۔ بی جے پی لیڈر شہزاد پونا والا نے کہا کہ بھگوان رام کے وجود پر شک کرنے والے راہل گاندھی کو ملک کبھی معاف نہیں کرے گا۔ اس کے بعد کلکی دھام کے سربراہ آچاریہ پرمود کرشنم نے بھی راہل گاندھی کے بیان پر تنقید کی ہے۔

صرف وہی لوگ جو بھگوان رام پر یقین رکھتے ہیں

راہل گاندھی کے بھگوان رام کو ایک افسانوی کردار بتانے پر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا، ” بھگوان رام کو بھگوان  وہی انسان مانتا ہے جس کی  آستھا بھگوان میں ہے،  جس انسان کی  بھگوان رام میں آستھا نہیں ہے،وہ بھگوان رام اور رام مندر پر سوال اٹھائے گا۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “راہل گاندھی سمجھتے ہیں کہ وہ ذات پات کی مردم شماری کر کے اقتدار حاصل کر لیں گے۔ راہل گاندھی نے سوچا کہ وہ سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھا کر اور اس کا ثبوت مانگ کر اقتدار حاصل کر لیں گے… ملک کے لوگ بہت باشعور ہیں۔”

اس کے علاوہ بی جے پی کے ترجمان CR Kesavanنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر راہل گاندھی کے تبصرے کا ایک کلپ بھی شیئر کی اور لکھا کہ راہل گاندھی کی کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے 2007 میں سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا تھا ،جس میں کہا

گیا تھا کہ بھگوان رام کا کوئی تاریخی ثبوت نہیں ہے۔

بھار ت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

International Conference for World Peace: بینکاک میں 14 اور 15 دسمبر کو ’انٹرنیشنل کانفرنس فار ورلڈ پیس‘ کا انعقاد، 22 اہم موضوعات پر ہوگی گفتگو

منتظمین کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق یہ بین الاقوامی تعلیمی اور پیشہ…

7 minutes ago

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

1 hour ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

1 hour ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

1 hour ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

2 hours ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

2 hours ago