علاقائی

UP Nikay Chunav: سلطان پور میں بچوں کے ساتھ انتخابی مہم چلانے پر عام آدمی پارٹی مشکل میں، ڈی ایم نے ایس ڈی ایم اور سی او سٹی کو سونپی تحقیقات

UP Nikay Chunav:  اتر پردیش کے سلطان پور میں عام آدمی پارٹی مشکل میں دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں پارٹی پر نابالغ بچوں کو پارٹی کی مہم چلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس معاملے میں ویڈیو اور تصویر منظر عام پر آنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ڈی ایم نے انتخابی مہم میں بچوں کے شامل ہونے پر پابندی لگا دی تھی۔ AAP کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کے روڈ شو میں بچوں نے حصہ لیا تھا۔ اس کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی ایم نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

سنجے سنگھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم کے لیے سنیچر کو سلطان پور پہنچے۔ سنجے سنگھ نے ہفتہ کی شام میونسپلٹی ایریا میں AAP امیدوار ڈاکٹر سندیپ شکلا کی حمایت میں روڈ شو کیا۔ اس معاملے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں نابالغ بچے AAP کا جھنڈا اور ہاتھوں میں ٹوپیاں لے کر قافلے کے آگے چل رہے ہیں اور بچے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔

ان بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی ایم جسجیت کور نے اس کا نوٹس لیا اور معاملے کی جانچ سونپ دی۔ دوسری طرف AAP امیدوار سندیپ شکلا نے کہا کہ عام آدمی بلدیاتی انتخابات میں بڑے جوش و خروش سے مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ روڈ شو تکونیا پارک سے نکل کر پنچ راستے سے راہل چوراہا، نارمل چوراہا تک پورے شہر میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Chhattisgarh Liquor scam: دہلی کے بعد چھتیس گڑھ میں شراب گھوٹالہ، ای ڈی نے کیا 2000 کروڑ کا گھپلہ بے نقاب

محکمہ اطلاعات نے جاری کی تھی ہدایات

انتخابی مہم کے تعلق سے ڈی ایم نے محکمہ اطلاعات کے ذریعہ ایک خط جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کسی امیدوار کے ذریعہ ایسی حرکت پائی جاتی ہے تو اس کے خلاف فوجداری دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے میں ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور نے میڈیا کو بتایا کہ سلطان پور میونسپلٹی علاقہ کے تحت نابالغ بچوں کے ساتھ انتخابی مہم کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی ایم اور سی او کو جانچ کی ہدایت دی گئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

6 hours ago