علاقائی

Firing at a restaurant in Ranchi: رانچی میں ریسٹورنٹ کے اندر فائرنگ، ویٹر ہلاک، گینگسٹر پرنس خان نے ایک کروڑ کی مانگی تھی رنگداری

رانچی: جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ہفتہ کی رات دو مسلح افراد نے ایئرپورٹ تھانہ علاقے میں واقع ٹیٹوز ریسٹورنٹ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت منیش گوپ کے طور پر ہوئی ہے، جو ریسٹورنٹ میں ویٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔

ریسٹورنٹ مالک کو نشانہ بنانے کا شبہ
اطلاعات کے مطابق حملہ آور ریسٹورنٹ کے مالک راج کمار گوپ کو قتل کرنے کے ارادے سے وہاں پہنچے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ سال 25 دسمبر کو گینگسٹر پرنس خان کی جانب سے ان سے ایک کروڑ روپے رنگداری مانگی تھی۔ اسی وجہ سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واردات کے پیچھے پرنس خان کے گینگ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی میں پوری واردات ریکارڈ
پولیس کے مطابق پوری واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئی ہے۔ دو ملزمان موٹر سائیکل پر رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ریسٹورنٹ کے باہر پہنچے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم موٹر سائیکل اسٹارٹ کر کے سڑک کنارے کھڑا رہا، جبکہ دوسرا ملزم ریسٹورنٹ کے اندر داخل ہو گیا اور فائرنگ شروع کر دی۔

چار راؤنڈ ہوئی فائرنگ، ویٹر شدید زخمی
بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آور نے تقریباً چار راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ اسی دوران ایک گولی منیش گوپ کے پیٹ میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور تیزی سے باہر نکلا اور موٹر سائیکل پر بیٹھے اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد ریسٹورنٹ کے ملازمین زخمی منیش گوپ کو راج اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش
اطلاع ملنے پر سٹی ایس پی پارس رانا اور ہٹیا ڈی ایس پی سمیت دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران وہاں سے گولیوں کے تین خول بھی برآمد کیے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی تلاش
پولیس ہوٹل اور آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال کر حملہ آوروں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ مہم بھی تیز کر دی گئی ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حالانکہ، دیر رات تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

رنگداری کا زاویہ سے بھی تفتیش جاری
ریسٹورنٹ کے مالک راج کمار گوپ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور دراصل انہیں نشانہ بنانے آئے تھے۔ ان کے مطابق گزشتہ سال 25 دسمبر کو پرنس خان کے نام پر ان سے ایک کروڑ روپے رنگداری مانگی گئی تھی، جس کی شکایت انہوں نے مقامی پولیس اور اعلیٰ حکام سے کی تھی، جس کے بعد ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا
راج کمار گوپ کے مطابق شکایت کے بعد کچھ عرصے کے لیے انہیں پولیس سکیورٹی بھی دی گئی تھی، لیکن بعد میں باڈی گارڈ واپس لے لیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رنگداری مانگنے کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکی آمیز تصاویر اور ویڈیوز بھی بھیجی جا رہی تھیں۔ پولیس فی الحال پورے معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

8 minutes ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

47 minutes ago

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

10 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

10 hours ago