علاقائی

Uttar Pradesh: اترپردیش میں ایک شخص نے خود ہی اپنی بیوی کی شادی اس کے عاشق سے کروائی، میرٹھ میں ہوئے سوربھ کے قتل کی خبر سن کر تھا خوف زدہ

میرٹھ میں ایک خاتون کے ذریعے اپنے عاشق کے ساتھ مل شوہر کے قتل کا دردناک واقعہ جاننے کے بعد اترپردیش کے دھنگھٹا تھانہ کے ایک شخص نے اپنی حفاظت کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی بیوی کی شادی خود ہی اس کے عاشق سے طے کر دی۔ دھنگھٹا تھانہ علاقہ کے کٹار مشرا گاؤں کے رہنے والے ببلو نے پیر کو اپنی بیوی رادھیکا کی شادی وشال کمار سے کرا دی۔

ببلو نے 2017 میں گورکھپور ضلع کی رادھیکا سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے بھی ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق رادھیکا کا گزشتہ ڈیڑھ سال سے اسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے وشال کے ساتھ تعلق ہے۔ جب ببلو کو اس کا پتہ چلا تو اس نے رادھیکا سے یہ تعلق ختم کرنے کے لیے کہا، لیکن رادھیکا نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ لہٰذا ببلو نے حالات بگاڑنے کے بجائے یہ فیصلہ کر لیا کہ رادھیکا اور وشال کی شادی طے کرا دی جائے۔ لہٰذا پیر کے ببلو ان دونوں کو تحصیل لے گیا، جہاں پہلے ایک معاہدہ کیا گیا اور پھر گاؤں والوں کی موجودگی میں رادھیکا اور وشال نے ایک مندر میں شادی کر لی۔

ببلو نے میرٹھ سانحے کے زیر اثر لیا یہ فیصلہ

ببلو نے کہا کہ اس نے وشال کے ساتھ رادھیکا کی لگن کو کئی بار دیکھا تھا اور بار بار اسے روکنے کی کوشش کی تھی، لیکن رادھیکا نے ببلو کی بات نہیں مانی۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ببلو نے کہا ’’لہٰذا میں نے اپنے آپ کو ممکنہ نقصانات اور خطرات سے بچانے کے لیے ان کی شادی کرا دینے کا فیصلہ کیا۔ کیوں کہ حالیہ دنوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ مردوں کو ان کی بیویوں نے قتل کر دیا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ مسکان نے اپنے عاشق ساحل کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اتر پردیش کے میرٹھ میں اپنے شوہر سوربھ کا قتل کیا اور لاش کو ایک ڈرم میں چھپا دیا تھا۔ یہ واقعہ گزشتہ ایک ہفتے سے سرخیوں میں ہے۔ ببلو نے مزید کہا کہ میرٹھ میں جو کچھ ہوا اسے دیکھنے کے بعد میں نے اپنی بیوی کی شادی اس کے عاشق سے کر دینے کا فیصلہ کر لیا تاکہ ہم دونوں امن سے رہ سکیں۔ ببلو نے اپنے دونوں بچوں کو اپنے پاس ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب ببلو سے اس شادی کی قانونی حیثیت میں بارے پوچھا گیا، کیوں کہ قانونی طور پر رادھیکا اور اس کی طلاق نہیں ہوئی ہے، اس نے زور دے کر کہا کہ یہ شادی قانونی ہے کیوں کہ یہ گاؤں والوں کی موجودگی میں ہوئی ہے اور خاندان کے کسی فرد کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

3 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

3 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

4 hours ago