علاقائی

Jammu and Kashmir: Fire erupts inside house in Kathua: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں آگ لگنے سے 6افراد کی دردناک موت ، 4 زخمی

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں ایک بڑے حادثے کی خبر ہے۔ بدھ کے روز کٹھوعہ کے شیو نگر علاقے میں ایک ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گھر میں آگ لگنے سے گھر کے اندر سوئے ہوئے6افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوگوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے، جب کہ حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی اوتار کرشنا کے گھر میں پیش آیا ،جہاں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور سوئے ہوئے لوگوں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں مل سکا۔

لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاری ہے

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آگ کے شعلے اتنے شدید تھے کئی لوگوں کو باہر نکالنے کی مہلت بھی نہیں مل پائی۔ جی ایم سی کٹھوعہ کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر عطری نے بتایا کہ ان افراد  کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ رات گئے لگنے والی آگ کی وجہ سے گھر میں سوئے ہوئے لوگ آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

علاقے میں ماتم کا ماحول

اس دردناک واقعے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کا  رو رو کربرا حال ہے۔ مقامی لوگوں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

7 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

2 hours ago