ہریانہ کے گروگرام میں رہائشی علاقے میں سامان اور چکن پہنچانے والا ڈرون ڈش اینٹینا سے ٹکرا گیا جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ واقعہ ساوتھ سٹی 2 کے رہائشی علاقے کے جی بلاک میں پیش آیا۔
دراصل، اسکائی ایئر کے ذریعہ ڈرون کا استعمال ایسے وقت میں کیا جا رہا تھا جب وزیر اعلیٰ منوہر کھٹر کے دورے کی وجہ سے ضلع میں امتناعی احکامات نافذ تھے۔ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سوسائٹی کی ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن (آربلیو اے) نے سیکٹر 50 پولیس اسٹیشن کو واقعے کی اطلاع دی اور پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
اسکائی ایئر کے مطابق ڈرون کی راہ میں رکاوٹ آ گئی جس کی وجہ سے اس نے قریبی کھلے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ بدقسمتی سے ڈرون ڈش انٹینا سے ٹکرا کر چھت پر جا گرا۔ کمپنی نے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ رکنے کے احکامات کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد، پائلٹ نے “قانون پر عمل آوری کرتے ہوئے عمارت پر ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کی۔”
ایف آئی آر درج
سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت نافذ ممنوعہ حکم کے مطابق، 15 اور 16 فروری کو گروگرام ضلع میں بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں (ڈرون وغیرہ) کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ ایک شکایت کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 (سرکاری ملازم کے ذریعہ جاری کردہ حکم کی نافرمانی)، 287 (مشینری کے سلسلے میں لاپرواہی)، 336 (دوسروں کی جان یا ذاتی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والا عمل) شکایت کی بنیاد پر اسکائی ایئر کے خلاف درج کیا گیا، اس کے تحت سیکٹر 50 تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ سیکٹر 50 پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر جتیندر کمار نے کہا، ‘ہم نے تباہ شدہ ڈرون کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ کمپنی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…